بسواکلیان کے عالمی مشاعرہ کے پوسٹر کا اجراء- ویڈیو دیکھیں

بیدر 15 نومبر – جشن ولادت حضرت ٹیپو سلطان ڈاکٹر علامہ اقبال اور مولانا ابوالکلام آزاد کے موقع پر کرناٹک ٹیکنو کریٹس اسو سی ایشن بسواکلیان کے زیر اہتمام 18 نومبر بروز ہفتہ 7 بجے شام سبھا بھون تھیر میدان بسویشور چوک بسواکلیان ضلع بیدر میں نہایت عظیم الشان پیمانے پر عالمی مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آرہا ہے اس عظیم الشان عالمی مشاعرہ کے پوسٹر کا بیدر میں واقع کانگریس لیڈر عبدالمنان سیٹھ ریاستی نائب صدر اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے مکان میں اجراء عمل میں آیا -اس موقع پر جناب عبدالمنان سیٹھ ‘ ممد تنویر احمد خان اور صحافیوں میں جناب عبدالعلی محمد شجاع الدین ، محمد امین نواز اورعلیم بندہ نوازی اور مقامی شعراء میں منور شاہد اور حامد سلیم کے علاوہ صحافی و شاعر اسلم دانش و بسواکلیان کی دیگر ذمہ داران موجود تھے موجود تھے- جناب عبدالمنان سیٹھ اور عبدالعلی نے اس عظیم الشان عالمی مشاعرہ میں با ذوق محبان اردو سے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے کامیاب بنانے کی گزارش کی ہے اور جناب عبدالرزاق عرف بابا چودھری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بابا چودھری نے بسواکلیان میں کئی کامیاب مشاعرے منعقد کروائے ہیں-

Latest Indian news

Popular Stories