میں نے ابھی تک انتظامیہ میں مداخلت نہیں کی ہے: وجیندر

بنگلور 15/فروری۔(ٹی ایچ جی نیوز بیورو)۔میں نے ابھی تک انتظامیہ میں مداخلت نہیں کی ہے۔ پارٹی کارکن اور ریاستی بی جے پی یونٹ کے نائب صدر کی حیثیت سے میں صرف پارٹی کی ہدایت کے مطابق تنظیم کو مضبوط بنانے کی ذمہ داری نبھا رہا ہوں۔ بی وائی وجیندر نے یہ بات گاوی گنگادھریشور مندر میں پوجا کی رسم میں حصہ لینے کے بعد کہی، انہوں نے کہا کہ وہ چیف منسٹر بی ایس یدی یورپا کے بیٹے ہیں نیز پارٹی کے نائب صدر ہیں۔ اس ذمہ داری کی وجہ سے وہ سرگرم عمل رہتے ہیں۔اس کی سرگرمی کو انتظامی کاموں میں مداخلت قرار دینا درست نہیں ہے۔انہوں نے بسواکلیان اسمبلی حلقہ سے انتخاب لڑنے کی اطلاعات پرکہا کہ پارٹی نے انہیں مسکی اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کی ذمہ داری سونپی ہے اور وہ یہ کام کررہے ہیں۔ ان کے خلاف لگائے جانے والے الزامات انہوں نے کہا کہ وہ کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے۔ پارٹی ہائی کمان نے بسوراج پاٹل کو نوٹس جاری کیا ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories