بی پی یل کارڈ پروزیر کا بیان قابل مذمت:ویلفیر پارٹی

بیدر۔16/فروری۔عزیز جاگیردار،میڈیا سکریٹر ی کے بموجب ریاستی وزیرغذا وشہری رسدات منسٹر اُمیش کتی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جن گھروں میں ٹی وی،بائک،فرج ہیں اُن سے بی پی یل کارڈواپس لیا جائے گا۔ ویلفیر پارٹی کرناٹک کے صدر اڈوکیٹ طاہر حسین نے اس بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کے عوام مخالف فیصلوں سے لوگ پریشان ہیں۔ایسے میں یہ بیاں غریب عوام کے لئے مزید پریشانی کا باعث ہے۔حکومت کو تو چاہیے تھا کہ جن لوگوں کے پاس بی پی یل کارڈ نہیں ہے،یا کارڈ ہونے کے باوجود اناج نہیں مل رہا ہے ان کے مسائل کی جانب توجہ دیتی۔اس وقت ملک میں تمام اشاء کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں دن بہ دن اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے۔کسان حکومت کی کارپوریٹ پرور پالسیوں کی وجہ سے پریشان ہے،عام آدمی کی آمدنی50فیصد کم ہو گئی ہے،ایسے حالات میں حکومت عوام کو راحت پہنچانے کی بجائے مزید پریشانیوں میں اضافہ کر رہی ہے۔طاہر حسین نے کہا کہ اگر ریاستی حکومت بی پی یل کو لے کر اپنے اس غریب دشمن فیصلہ کو نافذ کر نے کی کوشش کرے گی تو ویلفیر پارٹی کی جانب سے ریاست بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔

Latest Indian news

Popular Stories