بیدر۔2/جنوری۔جو ادارے سال2024-25 کے لیے نئے پرائیویٹ غیر امدادی پری پرائمری اور ہائی اسکول شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، انہیں محکمہ کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن درخواست دینے کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔ اہل امیدوار محکمہ کی ویب سائٹ https://schooleducation.gov.in پر 15 فروری 2024 تک درخواست دے سکتے ہیں۔مقررہ ٹائم ٹیبل کے مطابق فیس کی تفصیلات، رجسٹریشن اور درخواست کے لیے آن لائن کے ذریعے کیے جانے والے اقدامات کئے جائیں۔بیدر کے ڈپٹی ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے ایک پریس ریلیز میں مذکورہ بالا اطلار دی ہے۔




