پربھنی (سید یوسف)قدیم پربھنی شہر کی معروف شخصیت عبدالمقتدر عمر 63 سال ابن مرحوم عبدالقدیر ساکن درگاہ روڈ، پربھنی موظف ملازم ڈاکٹر ذاکر حسین ہائی اسکول ،پربھنی 7جنوری 2024 بروز اتوار دوپہر دو بجے کے قریب قلبی حملہ کے باعث رحلت کر گئے – انا للہ وانا الیہ راجعون – مرحوم نہایت خوش مزاج، ملنسار اور نیک طبیعت کے مالک تھے – مرحوم کی نماز جنازہ 8 جنوری 2024 بروز پیر کو صبح دس بجے مسجد سید قادر، قادرآباد پلاٹ، پربھنی میں ادا کی جائیگی – تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئیگی – انشاء اللہ مرحوم یہ عبدالوہاب موظف نائب تحصیلدار اور عبدالکبیر موظف نائب تحصیلدار غالب نگر درگاہ روڈ، پربھنی کے چھوٹے بھائی اور محمد انور پاشاہ ملازم موئیدالمسلمین پرائمری اسکول، کچی بازار، پربھنی کے بڑے بھائی تھے – اسی طرح صحافی محمد یونس انور کے چچازاد بھائی تھے – اللہ تعالٰی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے – آمین




