کرناٹک میں غیر اعلانیہ ایمرجنسی نافذ ہے۔ بومئی

بیدر۔8/جنوری۔ کانگریس حکومت پر ”طاقت کا نشہ” ہونے کا الزام لگاتے ہوئے بی جے پی لیڈر اور سابق وزیر اعلی بسواراج بومائی نے کہا کہ کرناٹک میں ”غیر اعلانیہ ایمرجنسی” کی صورتحال بدستور جاری ہے۔”حکومت کو طاقت کا نشہ ہے۔ موجودہ حکومت جبر کی حکومت بن چکی ہے۔ وزیر اعلیٰ اور ان کے کابینہ کے ساتھیوں کی زبان ایک فرد کی آزادی اظہار کو متاثر کر رہی ہے۔ ناانصافی کے خلاف آواز اٹھانے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔ کرناٹک کے سابق چیف منسٹر بومئی نے کار سیوک شریکانت پجاری کی حالیہ گرفتاری پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے یہ بات کہی، جسے بعد میں کرناٹک کی ہبلی عدالت نے ضمانت دے دی تھی، بومئی نے کہا کہ پجاری کے خلاف ایک بھی مقدمہ زیر التوا نہیں ہے، پھر بھی اسے گرفتار کیا گیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کرناٹک میں ”غیر اعلانیہ ایمرجنسی” نافذ ہے۔بومئی نے مزید دعویٰ کیا کہ کانگریس اور انڈیا بلاک کے لیڈر لوگوں کو ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح کے لیے ایودھیا نہ آنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

Latest Indian news

Popular Stories