کرناٹک: ‘غداروں کو گولی مارو’ کے تبصرہ پر بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ

بیدر۔11/فروری۔ بی جے پی لیڈر اور سابق وزیر کے ایس ایشورپا کے ‘غداروں کو گولی مارو’ کے تبصرے پر تنازعہ کو اس وقت شدت اختیار کر گیا جب کرناٹک میں سدارامیا کی قیادت والی کانگریس حکومت نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی۔ ذرائع کے مطابق یہ تنازع جمعرات (8 فروری) کو شروع ہوا جب ایشورپا نے داونگیرے میں ایک تقریب میں کہا تھا، ‘میں وزیر اعظم نریندر مودی سے دو غداروں – ڈی کے سریش اور ونے کلکرنی کو سزا دینے کی اپیل کرنا چاہتا ہوں۔ ان لوگوں کو گولی مارو جو جنوبی ہندوستان کو الگ ملک بنانا چاہتے ہیں۔اس کے بعد علاقے کے رہنے والے ہنومنتھپا (36 سال) کی شکایت کی بنیاد پر داونگیرے ایکسٹینشن پولس اسٹیشن نے مقدمہ درج کیا ہے۔ اس معاملے کا جواب دیتے ہوئے ایشورپا نے شیموگہ میں نامہ نگاروں سے کہا کہ وہ ایسی ایف آئی آر سے نہیں ڈرتے ہیں۔انہوں نے کہا ‘میں قوم پرستی اور ہندوتوا سے متعلق اصولوں پر اپنے خلاف ایسی 100 ایف آئی آر سے بھی نہیں ڈرتا۔چیف منسٹر سدارامیا نے گزشتہ کہا تھا کہ بی جے پی لیڈر کے خلاف ان کے بیان پر قانونی کارروائی کی جائے گی، جس کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی۔

Latest Indian news

Popular Stories