بیدر۔26/مارچ۔کرناٹک کے وزیر ثقافت شیوراج ایس تنگڑگی نے کوپل ضلع میں انتخابی مہم کے دوران کہا کہ وزیر اعظم مودی نے دو کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا، لیکن اسے پورا نہیں کیا۔ مودی مودی کا نعرہ لگانے والے نوجوانوں اور طلبہ کو تھپڑ مارنا چاہیے۔شیوراج نے کہا بی جے پی اپنی انتخابی مہم کے ساتھ آرہی ہے۔ اب کس منہ سے ووٹ مانگ رہے ہیں؟ اگر طلباء روزگار مانگتے ہیں تو وہ انہیں پکوڑے بیچنے کو کہتے ہیں۔ بی جے پی کو شرم آنی چاہیے۔کرناٹک کے اپوزیشن لیڈر اور بی جے پی لیڈر آر اشوک نے شیوراج کے بیان کے خلاف الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ اشوک نے کہا کہ شیوراج کے بیان سے نوجوان ووٹروں میں خوف پیدا ہوگا۔ وہ ووٹنگ سے دور رہ سکتے ہیں۔ شیوراج کا بیان ماڈل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ انہیں الیکشن اور کانگریس کے حق میں مہم چلانے سے روکا جائے۔




