بیدر۔12/اپریل ۔آج، لوک سبھا عام انتخابات- 2024 کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے پہلے دن، 12 اپریل کو بیدر – 07 لوک سبھا عام انتخابات کے حلقے سے دو کاغذات نامزدگی جمع کیے گئے ہیں۔ونایا ولد راجندر برادر وارڈ نمبر 30 لکشمی نگر کمہار واڑہ بیدر جنہوں نے 12 اپریل کو12:15بجے پر یونیورس سٹیزن پارٹی کے امیدوار کے طور پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔دلیپ ولد ناگپا گاؤں کداوا، بیدر تعلقہ، نے 12 اپریل کو دوپہر1:20 بجے آزاد امیدوار کے طور پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔وہ ایک نابینا امیدوار ہے اور خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی ڈسٹرکٹ الیکشن افسران کے پاس جمع کرواتے ہوئے بریل میں لکھتے ہوئے حلف لیا۔ ڈپٹی کمشنرکے دفتر نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ پہلے دن صرف دو کاغذات نامزدگی داخل کیے گئے جن کے پاس 12 اپریل کو پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لیے سہ پہر 3 بجے تک کا وقت تھا۔



