بیدر۔11/مئی۔ ‘سپر 60’ اسکیم کے تحت، ایس ایس ایل سی کی تعلیم حاصل کرنے والے 60 طلباء کو پرسیورینس این ای ای ٹی اکیڈمی میں خصوصی تربیت دی گئی۔ پرسیورنس این ای ای ٹی اکیڈمی کی جانب سے ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ تربیت یافتہ طلباء نے اچھے نمبروں سے پاس ہو کر چکبالا پور ضلع اور ان کے اداروں کا نام روشن کیا ہے۔ اکیڈمی نے کہا کہ چکبالاپور ضلع تعلیمی لحاظ سے پسماندہ ہے اور ایم ایل اے پردیپ ایشور نے اس ضلع میں ‘سپر 60’ نامی ایک اختراعی اسکیم لے کر آئے ہیں۔ اس کے تحت چکبالا پور حلقہ کے سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے غریب خاندانوں کے 60 بچوں، یتیموں اور سنگل پیرنٹ کے بچوں کو (اجازت کے ساتھ) چن کر تربیت دی گئی۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ایس ایس ایل سی کے نتائج نے ظاہر کیا ہے کہ ایم ایل اے کی اسکیم ایک بے مثال کامیابی رہی ہے۔ ایم ایل اے پردیپ ایشور نے ذاتی طور پر طلباء سے ملاقات کی اور اس اسکیم کے تحت اچھے نمبروں سے پاس ہونے والوں کو مبارکباد دی۔ ایشور نے کہا ”سپر 60 اسکیم اس حقیقت کو ذہن میں رکھتے ہوئے شروع کی گئی تھی کہ کسی بھی خاندان کے معیار زندگی کو ترقی دینے کی ضرورت ہے، جس کا مطلب ہے بچوں کو اچھی تعلیم دینا۔ اکیڈمی نے کہا کہ ایم ایل اے نے 3000 طلباء کو 1000 روپے کا اسکالرشپ دیا۔




