کرناٹک میں قرض سے تنگ کسان نے خودکشی کرلی

بیدر۔22/مئی۔کرناٹک کے بیلگاوی میں ایک 55 سالہ کسان نے خودکشی کر لی کیونکہ اسے ایک خاتون ساہوکار کی طرف سے 1.50 لاکھ روپے کی قرض کی رقم واپس کرنے کے لیے مبینہ طور پر ہراساں کیا گیا تھا۔ پولیس نے یہ جانکاری دی۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ بیلگاوی ضلع کے ہکیری تعلقہ کے اسلام پور گاؤں میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق کسان راجو کھوتگی نے اتوار کو زہر کھا لیا جس کے بعد اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اگلے روز اس کی موت ہو گئی۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ کسان نے شدید خشک سالی کی وجہ سے نقصان اٹھانے کے بعد تقریباً چھ ماہ قبل اسی گاؤں کے 60 سالہ سدھوا بیاانوارا سے 1.50 لاکھ روپے کا قرض لیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ خاتون نے 18 مئی کو راجو اور اس کے اہل خانہ کو اپنے گھر بلایا اور اسے فوری طور پر قرض واپس کرنے کو کہا۔ افسر نے بتایا کہ ملزم خاتون نے کسی دوسرے شخص سے رقم لی تھی اور مبینہ طور پر راجو پر رقم واپس کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہی تھی۔ کسان نے رقم کی ادائیگی کے لیے کچھ اور وقت مانگا تھا اور رقم کا بندوبست کرنے کی کوشش کی لیکن جب وہ رقم واپس کرنے میں ناکام رہا تو لون شارک خاتون نے مبینہ طور پر راجو سے بدتمیزی کی۔ انہوں نے بتایا کہ اتوار کی صبح راجو نے زہر کھا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی جس کے بعد اسے فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ راجو کی پیر کی دوپہر موت ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی بیوی نے الزام لگایا کہ وہ اور اس کا بیٹا ملزم خاتون کے گھر میں بند تھے۔ پولیس نے کہا کہ ان الزامات کی تصدیق کی ضرورت ہے۔ پولیس افسر نے کہا ”متاثرہ کے خاندان کی شکایت کی بنیاد پر، ہم نے ملزم خاتون کے خلاف یماکانمرڈی پولیس اسٹیشن میں انسداد مظالم ایکٹ اور تعزیرات ہند کی دفعہ 306 (خودکشی کی ترغیب) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔” اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories