بیدر۔21/جون۔ریاست میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے پر تنقید کرتے ہوئے بی جے پی کے بیلگاوی سٹی بلاک نے دھرم ویر سمبھاجی سرکل میں احتجاج کیا۔ بیلگاوی کے بی جے پی رکن پارلیمنٹجگدیش شیٹر کی قیادت میں بی جے پی پارٹی کے کارکنوں نے کرناٹک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ پر ریاستی کانگریس حکومت کی مذمت کی۔ گارنٹی سکیموں کی وجہ سے سرکاری خزانہ خالی ہو چکا ہے۔اس لیے اس کے لیے فنڈز جمعکرنے کے لیے حکومت نے ریاست میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریبوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنا شروع کردیا ہے۔ کاروار کے باشندوں کو سستے داموں پٹرول اور ڈیزل خریدنے کے لیے گوا جانا پڑا۔ ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں متاثر ہوتی ہیں۔ شیٹر نے خبردار کیا کہ حکومت کو فوری طور پر اضافہ واپس لینا چاہیے، ورنہ بی جے پی ریاست بھر میں اپنے احتجاج کو تیز کرے گی۔




