کرناٹک کے کئی ممبران پارلیمنٹ نے کنڑ میں حلف لیا

بیدر۔25/جون۔مرکزی وزراء سمیت کرناٹک کے نومنتخب ارکان پارلیمنٹ نے نئی دہلی میں 18ویں لوک سبھا کے پہلے اجلاس میں حلف لیا۔ زیادہ تر ممبران پارلیمنٹ نے کنڑ میں حلف لیا جب کہ شمالیکنڑ کے ا رکن پارلیمنٹ وشویشور ہیگڈے کاگیری نے سنسکرت میں حلف لیا۔ مرکزی وزراء ایچ ڈی کمارسوامی، پرہلاد جوشی، وی سومنا اور شوبھا کرندلاجے نے صبح حلف لیا۔ بعد ازاں تیجسوی سوریا (بنگلور ساؤتھ)، ساگر کھنڈرے (بیدر)، ڈاکٹر کے سدھاکر (چکبالا پور)، یدویر کرشنا دت چامراج واڈیار (میسور-کوڈاگو)، پی سی موہن (بنگلورو سنٹرل)، ڈاکٹر سی این منجوناتھ (بنگلور رورل)، بسواراج بومائی (ہاویری)) اور دیگر نے کنڑ میں حلف لیا۔ زیادہ تر ممبران پارلیمنٹ نے بھگوان کے نام پر حلف لیا، جب کہ پرینکا جارکی ہولی (چکوڈی) نے کنڑ میں آئین کے نام پر حلف لیا۔

Latest Indian news

Popular Stories