آہ…. ازل صدیقی چھوڑ چلے!

عرفان افضل

بروز ہفتہ 29/ جون 2024 چترادرگہ، کرناٹک کے معروف نعت گو شاعر الحاج محمد صدیق المعروف ازل صدیقی، ضلع صدر انجمن ترقی اْردو ہند شاخ چترادرگہ اپنے مالکِ حقیقی سے جا ملے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔

آپ محکمہ پولیس سے وابستہ رہے اور بطور اے۔یس۔ائی (ASI) وظیفہ یاب ہوئے۔ آپ سچے خادم اردو تھے۔

جہاں کہیں بھی مشاعرے ہوتے آپ اپنی جانب سے امداد کرتے۔
آپ نے کہا تھا.

ہونے دے دفن ساتھ ہی تکرار کس لئے !
کیا دفن گاہ کسی کا یہ ذاتی مکان ہے؟
ہر اک کو اپنی اپنی پڑے گی بروز حشر
کوئی بتا سکے گا کیا یہ کس کی جان ہے

آپ نے کرناٹک کے کئی مشاعروں میں شرکت فرما کر خوب داد و تحسین حاصل کی تھی۔ اردو دنیا میں آپ کی ادبی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔آپ ملت کا بڑا درد رکھتے تھے ۔نمازِ جنازہ اور تدفین اسی روز بعد نمازِ ظہر چترا درگہ عمل میں آئی ۔اسی روز آپ کے نواسے کا عقد بھی طے تھا جو وقتِ مقرر پر پایہ ء تکمیل کو پہنچا۔ پسماندگاں میں اہلیہ اور بیٹاوبیٹی شامل ہیں۔ اربابِ ازل صدیقی نے تمام سے مرحوم کے حق میں دعا کی گذارش کی ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories