خلیل مامون سا آفتاب صدیوں میں طلوع ہوتا ہے

سیدہ بصیرت انجم الند

کرناٹک اردو اکادمی میں جب سے میرا جانا ہوا ہے۔ کئی بار میں نے اکادمی کے صدور سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ڈاکٹر فوزیہ چودھری سے لے کر اب تک کے چیرمین مولانا محمد علی قاضی صاحب سے اُردو استاذہ کے مسائل اور اردو مدارس کے احوال کے متعلق گفتگو ہوتی رہتی ہیں۔ اسی دوران جب چیرمین کے کیبن میں جانا ہوتا ہے تو وہاں سابق صدور سے متعلق ایک تختی لٹکی دیکھی ہے جس میں تمام اب تک کے سابق صدور کے نام مع ان کے دورانیہ کوئی بھی پڑھ سکتا ہے۔ میں ڈاکٹر فوزیہ چودھری سے کافی متاثر تھی لیکن اکثر اکادمی دفتر میں جناب خلیل مامون کے تعلق سے سنتی تھی۔ جب بھی میں سوال کرتی کہ اب تک کہ چیرمین میں کون ہیں جنہوں نے کافی کام کیا تو اکادمی دفتر سے معلوم ہوتا کہ جناب خلیل مامون کا نام اب تک کے فعل و متحرک صدر، کرناٹک اردو اکادمی رہے ہیں۔ میں نے ان سے ملنے کی کوشش بھی کی تھی اور اس وقت کامیابی ملی جب اتفاقاً نیا ادب کے پروگرام میں جو الامین کالج، بنگلورو میں منعقد تھا میں ہوئی۔ میں نے انہیں اپنا تعارف پیش کیا اور کہا کہ میں الند میں بطور اُردو استاد اپنی خدمات انجام دے رہی ہوں اور آپ کے تعلق سے بہت سنا تھا اور ملنے کی چاہ تھی سو آج پوری ہوئی۔ تو انہوں نے جواباً کہا ’’ آپ ان لوگوں سے ملو جن سے کام ہو سکے میں گذرا ہوا کل ہوں۔ ‘‘ مجھے ان کی یہ بات دل کو بہت لگی ۔ شاید بڑے لوگوں کا مزاج ہی ایسا ہوتا ہے۔ نیا ادب کے پروگرام میں خلیل لوگ ہی موجود تھے میں نے سوچا جب ’’خلیل‘‘ صاحب نے بلایا ہے تو خاص لوگ ہی آئیں گے۔ اور آج بروز اتوار 7جولائی 2024 کو انکی تعزیتی نشست دیکھ کر آنکھ نم ہوگئیں۔ ادارہ ادبِ اسلامی بلخصوص ندیم فاروقی اور عرفان سر کو مبارکباد پیش کرتی ہوں کہ آپ نے خلیل مامون مرحوم کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انکی تعزیتی نشست کا اہتمام کیا۔ اور اس اجلاس میں انکی دختر اور فرزند کی شرکت نے اس پروگرام کی اہمیت کو اور بڑھا دیا۔ مجھے ایک اور بات بہت دل کو لگی کے سابق چیرمین، کرناٹک اردو کادمی کی تعزیتی اجلاس کی صدارت کرناٹک اردو اکادمی کے سابق چیرمین جناب عزیز اللہ بیگ صاحب نے فرمائی۔ اور مسرت بھی زیادہ تب ہوئی جب معلوم ہوا کہ ان کے ساتھ ملازمت میں رہے سابق ڈی یس پی بھی دیگر افسران شامل رہے۔ اس سے ہمیں اندازہ ہو جاتا ہے کہ مرحوم کے غم میں کون کون شریک رہے۔ اس تعزیتی نشست میں سابق رجسٹرار اور دیگر اراکین کے ساتھ نئی تشکیل شدہ کمیٹی کے اراکین میں محمد اعظم شاہد، تنویر عظیم اور منیر احمد جامی بھی شامل تھے۔ کل ملا کر خلیل مامون نے مر کر بھی تمام اردو والوں کے دل میں اپنے لئے جگہ تا قیامت کے لئے بنا لی یہ بات تو طے ہوگئی ہے۔ یقیناً خلیل مامون سا آفتاب صدیوں میں ایک طلوع ہوتا ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories