ڈاکٹر ممتا جوشی کے صوفی گائیکی پروگرام کو طلبہ و طالبات کی مکمل تائید

بیدر. 4/اگست-ساہتیہ اتسو،جشن ادب، کلچرل کارواں، وراثت کے بیانر تلے بغیر کسی ٹکٹ کے، مفت داخلے کے ساتھ ڈاکٹر ممتا جوشی کی صوفی گائیکی پروگرام دیکھنے کے لیے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد کے کیمپس میں طلبہ و طالبات کی بھرپور شرکت کے ساتھ پروگرام منعقد ہوا. تم اک گورکھ دھندا ہو،  لیکن ہم اس وقت نہ ہوں گے جب ان کا خط آئے گا، خوبصورت ہے وفادار نہیں ہوسکتا، عشق جب حد سے گزرجائے تو بیماری ہے، میرا پیا گھر آیا او لعل نی، ہر اک بات پہ کہتے ہو تم کہ تو کیا ہے، وغیرہ کلام سازندوں کے ساتھ پیش کیا. ان کے علاوہ بھی معروف غزلیں اور پنجابی کلام بھی پیش کیاجس کو طلبہ و طالبات نے کافی پسند کیا .اور کئی ایک صوفی کلام اور غزلوں کو پیش کیا.جناب انس کیفی نے پروگرام کے آخر میں جشنِ ادب کے پروگرام کو انسٹاگرام اور فیس بک پر سبسکرائب کرنے کی اپیل کی.

Latest Indian news

Popular Stories