ناندیڑ-منماڑ ایکسپریس جزوی طور پر منسوخ

پربھنی (سید یوسف) ریلوے ٹریک کی دیکھ بھال اور مرمت کے لیے رولنگ کوریڈور بلاک لیا گیا ہے۔
جس کی وجہ سے 01/09/2024 سے 30/09/2024 تک ناندیڑ سے پورنا کے درمیان ٹرین نمبر 07777 ناندیڑ سے منماڑ ڈیمو ایکسپریس کو جزوی طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔ مذکورہ ٹرین پورنا سے روانہ ہوگی اور 30/09/2024 تک پورنا سے منماڑ تک چلیگی۔
علاوہ ازیں ٹرین نمبر 07778 منماڑ تا ناندیڑ ڈیمو ایکسپریس 01/09/2024 سے 30/09/2024 تک پورنا تا ناندیڑ کے درمیان منسوخ کر دی گئی ہے۔ یہ ٹرین منماڑ سے پورنا تک 30/09/2024 تک چلیگی۔ اس طرح کی اطلاع ایس سی آر کے ناندیڑ ڈویژن نے دی ہے –

Latest Indian news

Popular Stories