جمعیت علماء ہند بیدر سٹی کا انتخاب

بیدر۔10/اکتوبر۔ مسجد محبوب الہی ترکاری مارکیٹ بیدرمیں جمیعت العلماء ہند بیدر سٹی کا انتخابی اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت محترم مولانا عبدالرحیم صاحب صدر ریاست کرناٹک بنگلورنے فرمائی اور منجملہ تمام اراکین ریاست کرناٹک نے شرکت فرمائی جس میں ریاست کرناٹک کے جنرل سکریٹری مولانا محب اللہ امین صاحب، مولانا شمیم سالک صاحب، مفتی عبدالرزاق صاحب اور مولانا حافظ فاروق صاحب نے بھی شرکت کی۔اُنہیں کی نگرانی میں جمیعت العلماء ہند بیدرسٹی کے صدر مولانا محمد سمیر حسن صاحب رشادی اور نائب صدر حافظ مرزا عبدالمتین بیگ محمد ی،مولانا محمد اسلم صاحب قاسمی،مولانا فضل الرحمن صاحب مدنی اور حافظ محمد ناصر خان صاحب اشاعتی اور جنرل سیکریٹری مفتی نصیر احمد عادل صاحب حسامی،سکریٹری حافظ محمد عامر صاحب قریشی اور خازن مولانا محمد صدام صاحب بیتی ،معاون خازن حافظ عبدالغنی صاحب مدنی،ارکان حافظ محمد راشد امدادی اور محمدحافظ نویدخیری منتخب ہوئے۔ حاضرین علماء کرام کو مختلف عہدوں اور ذمہ داریوں سے نوازا گیا۔اس اجلاس میں ضلع بھر کے علماء کرام نے شرکت فرمائی تمام علماء کرام نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور آئندہ جمعیت العلماء کی خدمت کے لیے ہمہ تن مصروف رہنے کا وعدہ بھی کیا۔ آخر میں علماء کرام کے پندونصائح کے بعد اجلاس کا اختتام دعا پر ہوا۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!