بیدر کی مسجد شاہ ابوالحسن قادری میں اسٹڈی سرکل،طلبہ سے بھرپور استفادہ کی اپیل

بیدر۔13/اکتوبر۔بیدر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مسجد میں اسٹڈی سرکل کا قیام بذریعہ بی بی ایف عمل میں آیااور الحمدللہ مولانا غیاث الدین احمد رشادی صاحب کے ہاتھوں بتاریخ 9/اکتوبر بروز چہارشنبہ مسجد شاہ ابوالحسن قادری کی پہلی منزل پراس کا افتتاح ہوا۔افتتاحی پروگرام کا آغاز قراء تِ کلام پاک سے ہوا۔بعد ازاں نعتِ رسولؐ کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ابتداء میں مولانا محمد مونس کرمانی صاحب نے بیدر بیٹر منٹ فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں کا اختصار سے تذکرہ کیا۔ اس موقع پر جناب ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب نے اسٹڈی سرکل کی غرض و غایت بتاتے ہوئے طلبہ کو مستفید کا مشورہ دیا،روحانی سکون کے مرکز میں اپنی عصری تعلیم کی یکسوئی کے ساتھ اسٹڈی کرتے ہوئے مسابقت کے دور میں کو نمایاں کرنے کی تلقین کی۔مولانا غیاث رشادی صاحب صدر تحریک منبر و محراب حیدرآباد نے اسٹڈی ہال کو نیک پہل بتایا اور مسجد نبوی کے اُس چبوترے کا ذکر کیا جہاں اللہ کے رسولؐ درس و تدریس دیا کرتے،سارے معاملات اسی احاطہ مسجد کے چبوترے سے ہوا کرتے تھے۔اس پُر اثر پروگرام کی نظامت متولی جناب حکیم شاہ سیف الاسلام کنجِ نشین نے انجام دی۔محمد احتشام الحق ٹرسٹی بیدربیٹرمنٹ فاؤنڈیشن نے اسٹڈی ہال کی خصوصیات بتاتے ہوئے کہا کہ عمدہ فرنیچر سے آراستہ،مطالعہ کے لئے وسیع وکشادہ جگہ،پرسکون واطمینان بخش ماحول،شہری ہنگاموں سے علیحدہ، یہ اسٹڈی ہال ہر دن صبح سے شام تک کھلا رہے گا۔ إن شاء اللہ۔لہٰذا کلسٹرنمبر11اور اس مسجد کے اطراف واکناف کے تمام طلبہ، واولیاء طلبہ سے درخواست کی جاتی ہے کہ اس اسٹڈی ہال سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!