پیس اینڈ ویلفیر سوشل ڈیولپمنٹ سوسائٹی کے ذمہ داران کی جانب سے رکن پارلیمنٹ ظہیرآباد سے ملاقات

بیدر تا ظہیرآباد روڈ کی خستہ حالی کا ذکر اور سڑک کی تعمیر کا مطالبہ پر مبنی یادداشت کی پیشکشی..ویڈیو دیکھیں

بیدر۔16/اکتوبر۔بیدر تا ظہیر آباد سڑک کی خستہ حالی سے اس سڑک پر نقل و حمل کرنے والی موٹر گاڑیوں کے ڈرائیور اور عوام کافی پریشان ہیں۔ سڑک کی خستہ حالی کو لیکر اس سڑک پر آئے دن حادثات پیش آرہے ہیں،جس سے انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہوگیا اور دیکھا گیا ہے کہ کچھ سڑک حادثات بھی ہوئے ہیں جس سے جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔اس ضمن میں پیس اینڈ ویلفیر سوشل ڈیولپمنٹ سوسائٹی کے صدر سید مجیب اور سکریٹری محمد حسیب احمد نے ظہیرآباد کے رکن پارلیمنٹ مسٹر سریش شیٹھکار سے ملاقات کرکے ایک یادداشت پیش کی جس میں بیدر تا ظہیرآباد روڈ کی تعمیر کا مطالبہ کیا گیا ہے۔پیس اینڈ ویلفیر سوشیل ڈیولپمنٹ سوسائٹی کے ذمہ داران سے مسٹر سریش شیٹھکار نے تیقن دیا کہ سڑک کی خستہ حالی کو دور کرنے کیلئے جلد سے جلد سڑک کی تعمیر شروع کی جائے گی۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!