عالمی معیار اور ہنر پر مبنی تعلیم کو طلبا کے لیے قابل رسائی بنانے کے لئے پہل

نئی دہلی، 7 دسمبر(یو این آئی)ہمارا مقصد اساتذہ اور طلباءکو بااختیار بنانا اور سیکھنے کی عادات کو فروغ دینااورقومی تعلیمی پالیسی 2020 کے مطابق ہنر پر مبنی تعلیم فراہم کرنا ہے ان خیالات کا اظہار برٹانیکا کے گلوبل ایگزیکٹو نائب صدر سیل ڈی اسپریٹونے یہاں کیا انھوں نے کہا کہ برٹانیکا ایجوکیشن نے ہندوستان میں اپنی سرگرمیوں کی ابتداءہے۔ اس موقع پر ڈیجیٹل لرننگ حل کی ایک وسیع رینج پیش کی گئی، جو ہندوستان کے تعلیمی نظام کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ لانچنگ تقریب میں 150 سے زائد ماہرین تعلیم، پالیسی ساز اور ماہرین نے شرکت کی۔ اس اقدام کا مقصد عالمی معیار اور ہنر پر مبنی تعلیم کو طلبا کے لیے قابل رسائی بنانا ہے۔اس موقع پر ایڈیٹوریل ڈائریکٹر مارسیلو زینون نے کہا کہ ہمارے سلوشنقومی تعلیمی پالیسی 2020 کے مقاصد کو پورا کرتے ہیں اور طلباءمیں تنقیدی سوچ کو فروغ دیتے ہیں۔ کمرشیل آپریشنز ڈائرکٹراتکرش مشرا نے کہا کہ ہم تحقیق پر مبنی اور مستقبل کے لئے تیار تعلیمی حل فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ برٹانیکا نے ہندوستانی اسکولوں، اساتذہ اور بچوں کے اسکولسے 12ویں جماعت کے طلباءکے لئے 12 ڈیجیٹل پروڈکٹ کا آغاز کیا۔ یہ حل مہارت پر مبنی سیکھنے کو فروغ دیتے ہیں اور قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی 2020) کے مطابق ہیں۔ ان کی بنیادی توجہ بنیادی خواندگی اوراکیسویں صدی کی مہارتوں پر ہے۔جو حل شروع کیے گئے ہیں، ان میں برٹانیکا اسکول: طلباءکے لیے تعلیمی مواد،برٹانیکا لائبریری: ڈیجیٹل ذرائع کا مجموعہ، برٹانیکا پروفیشنل لرننگ: اساتذہ کے لئے مصدقہ تربیت، برٹانیا کنکٹ (جی سی سی ایل): عالمی تعاون کے لئے پلیٹ فارم شامل ہیں۔ اہم خصوصیات میں پائیداری کے لئے ڈیزائن کیے گئے پروگرام، قابل اعتماد مواد۔قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے مطابق ہنر پر مبنی تعلیم۔ڈیجیٹل اور فاصلاتی تعلیم کے لیے سپورٹ۔اساتذہ کے لئے تصدیق شدہ کورسز۔بین الاقوامی تعاون اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دینا شامل ہیں۔خیال رہے کہ انسائیکلوپیڈیا برٹانیکا، جسے 1768 میں قائم کیا گیا، علم کا ایک قابل اعتماد ذریعہ تسلیم کیا جاتا ہے۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر منتقل ہونے کے بعد برٹانیکا اب ایسے وسائل مہیا کرتی ہے جو تحقیق، تنقیدی سوچ اور ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ دیتے ہیں۔

Latest Indian news

Popular Stories