بیدر۔11/مارچ۔ کرناٹک میں راہول گاندھی کے قریبی ساتھی اور انڈین اوورسیز کانگریس کے صدر سیم پترودا کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ ان کی این جی او فاؤنڈیشن فار ریوائٹلائزیشن آف لوکل ہیلتھ ٹریڈیشنز (FRLHT) پر محکمہ جنگلات کی زمین پر قبضہ کرنے کا الزام ہے۔سیم پیٹروڈا نے 1996 میں ممبئی میں ایک تنظیم FRLHT کو رجسٹر کیا۔ اسی سال کرناٹک کے محکمہ جنگلات سے یلہنکا کے قریب جارکبندے کاول میں 5 ہیکٹر (12.35 ایکڑ) جنگلاتی زمین 5 سال کے لیے لیز پر دی گئی۔ 2001 میں اس لیز کو مزید 10 سال کے لیے بڑھا دیا گیا۔ لیز 2011 میں ختم ہو گئی تھی، اس کے باوجود وہ اس زمین پر قابض ہیں۔




