جلسہ تہنیت و عید ملن مشاعرہ

جناب نیاز الدین نیاز، صدر ادارہ محفل اور منیر احمد جامی،معتمدادارہ محفل کی اطلاع کے بموجب ادارہ محفل رجسٹرڈ کی جانب سے حسب روایت جلسہ تہنیت بروز اتوار بتاریخ 6اپریل 2025 بوقت 6بجے شام بمقام ڈاکٹر ممتاز احمد خاں میموریل ہال الامین کمبلپوش پرائمری اسکول بنگلور منعقد ہے، جس میں ڈاکٹر محمد اقبال احمد شہباز سابق پروفیسر کیرلا یونیورسٹی کی خدمت میں آپ کی ادبی خدمات کے اعتراف میں تہنیت پیش کی جائے گی۔ اسی موقع پر عید ملن غیر طرحی مشاعرہ بھی منعقد ہوگا جس میں مقتدر مقامی شعرائے کرام اپنا کلام پیش کریں گے۔ صدرات جناب محمد عبیداللہ شریف، مدیر اعلیٰ روزنامہ پاسبان، نائب صدر کے پی سی سی اور صدر انجمن ترقی اردو (ہند) کرناٹک کریں گے۔ جناب ملنسار اطہر احمد، سابق ڈائرکٹر، آل انڈیا ریڈیو اظہارِ خیال فرمائیں گے۔ جناب مبین منور، ڈاکٹر سید سجادحسین، جناب سید شفیع اللہ، جناب قاسم سہیل احمدقریشی، جناب آر عبدالحمید، جناب الحاج باباجی، جناب غفران امجد،جناب اللہ بخش خان، جناب برکت حسین، جناب انہر سعودی بطور مہمانان خصوصی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ آپ سے شرکت کی گزارش ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories