رکاوٹ راستے کی میل کا پتھر نہیں ہوتا :: نظر منزل پہ ہو تو فاصلوں کا ڈر نہیں ہوتا

سرسی کے سرکاری اردو اسکول کی شگفتہ انجم کرناٹک کے ایس ایس ایل سی امتحان میں ٹاپرس میں شامل

محمد امین نواز

گورنمنٹ اردو ہائی اسکول، سرسی کی شگفتہ انجم کا شمار کرناٹک میں ایس ایس ایل سی امتحان 2025 کے نتائج میں ٹاپ کرنے والوں میں ہوا ہے۔ شگفتہ انجم، گورنمنٹ اردو ہائی اسکول، شمالی کنڑ ضلع کے سرسی کی طالبہ، 625 میں سے 625 نمبر حاصل کرکے کرناٹک میں ٹاپر بن گئی ہیں۔

ہر بار دو یا چند طلباء آؤٹ آف دی باکس ا سکور حاصل کرتے تھے ۔ یہ خاص بات ہے کہ اس بار کل 22 طلبہ نے ایسی کامیابی حاصل کی ہے۔ یعنی ایس ایس ایل سی کے سالانہ امتحان میں بہت سے طلباء نے 625 میں سے 625 نمبر حاصل کیے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر طلباء پرائیویٹ اسکولوں سے ہیں ۔ تاہم گورنمنٹ اسکولوں سے صرف 2 طلباء ٹاپر کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ شمالی کنڑ ضلع کے سرسی شہر کے گورنمنٹ اردو میڈیم ہائی اسکول کی طالبہ شگفتہ انجم اور بیلگام کے بیلہونگل کے دیوال پور کے گورنمنٹ ہائی اسکول کی طالبہ روپا چنا گوڑا پاٹل نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔

بہار کی رہنے والی شگفتہ گزشتہ پانچ سال سے ایک سرکاری اردو اسکول میں زیر تعلیم ہے۔ ان کے والد منظرالانجم ایک عالم دین ہیں جو پہلے بہار میں خدمات انجام دے چکے ہیں اور ان کی والدہ ساحرہ بانو ایک گھریلو خاتون ہیں۔ یہ خاندان سرسی کے مضافات میں ٹیپو نگر میں رہتا ہے۔

شگفتہ اپنے والدین کے پانچ بچوں میں سب سے بڑی ہے۔ انہوں نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے اساتذہ اور والدین سے ملنے والی کوچنگ اور حوصلہ افزائی اور ان کی محنت کو قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ نے رمضان میں خصوصی کلاسز کا انعقاد کیا جس سے انہیں بہت مدد ملی۔نے اپنی کامیابی کی وجہ اور مستقبل کے لیے اپنے خوابوں کے بارے میں بتایا ہےکہ وہ NEET میں کامیابی حاصل کرکے ڈاکٹر بننا جاہتی ہیں۔ اور انسانی ہمدردی کے ساتھ طبی خدمات کرنا جاہتی ہیں۔ وہ اپنی پی یو سی کی تعلیم کے لیے بنگلور جانا چاہتی ہے۔

شگفتہ کہتی ہیں کہ اساتذہ کی رہنمائی کو سنجیدگی سے لیں گے تو آپ ضرور کامیاب ہوں گے۔ آپ کو اپنے ذہن سے پڑھنا ہوگا، انہیں سمجھنا ہوگا۔ یہ بہت ضروری ہے۔ اساتذہ نے پرانے سوالیہ پرچے ڈھونڈے اور ہمیں ان کو حل کرایا۔

اسکول کے ہیڈ ماسٹر آنند ایس کوراوار نے کہا کہ "شگفتہ شروع سے ہی پڑھائی میں بہت ہی بہتر مظاہرہ کرتی رہی ہیں ۔ ہمیں اس سے ایس ایس ایل سی میں اچھی کارکردگی کی توقع تھی۔ اس کی محنت کی وجہ سے، اس نے پورے نمبر حاصل کیے ہیں،”

درحقیقت اس سال فیکلٹی نے رمضان المبارک کے دوران روزہ رکھنے والوں کے لیے خصوصی کلاسز کا اہتمام کیا تھا۔ مسٹر کوراوار نے کہا کہ کچھ تنظیمیں اعلیٰ تعلیم کے حصول میں ان کی مدد کے لیے آگے آئی ہیں۔

Latest Indian news

Popular Stories