منی پور میں انٹرنیٹ معطل، کرفیو نافذ

امپھال، 8 جون (یو این آئی) منی پور میں ہفتہ کی رات تشدد کے بعد دارالحکومت سمیت پانچ اضلاع میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے اور انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی گئی ہیں اتوار کی صبح 6 بجے منی پور پولیس کی ویب سائٹ پر پوسٹ کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر کم سکریٹری (ہوم) این اشوک کمار نے یہ اطلاع دی منی پور حکومت نے اعلان کیا کہ امپھال ویسٹ، امپھال ایسٹ، تھوبل، کاکچنگ اور بشنو پور اضلاع میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے انٹرنیٹ خدمات معطل کردی گئی ہیں ۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے’’…اس بات کا امکان ہے کہ کچھ سماج دشمن عناصر سوشل میڈیا کا بڑے پیمانے پر استعمال کرتے ہوئے لوگوں کے جذبات کو بھڑکانے والی تصویریں، گالی گلوچ اور نفرت انگیز ویڈیو پیغامات پھیلا رہے ہیں، جس کا ریاست منی پور میں امن و امان کی صورتحال پر سنگین اثر پڑ سکتا ہے۔‘‘اس میں کہا گیا ’’اشتعال انگیز مواد اور جھوٹی افواہوں کے نتیجے میں جانی نقصان اور/یا سرکاری/نجی املاک کو نقصان پہنچنے اور عوامی امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بڑے پیمانے پر بگاڑ نے کا خطرہ ہے۔‘‘

Latest Indian news

Popular Stories