چکبالاپور-8 جون ( محمد گیلانی)۔ ماں نے دو بچوں کے ساتھ خودکشی کئے جانے کا واقعہ چکبالاپور تعلق میں پیش آیا ہے…
پولیس سے ملی اطلاعات کے مطابق تعلق کے رنگاستھلا کے قریب رنگدھاما تالاب میں ایک ماں نے اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ خودکشی کرلی۔ مرنے والوں کی شناخت بودھاگناہلی کے جیانا کی بیوی لاونیا (28) اور اس کی بیٹیاں نہاریکا (12) اور نیہا (6) کے طور پر کی گئی ہے۔…
جیانا اور لاونیا جمعرات کو شہر کی ایک پرائیویٹ اسکول کے والدین کی میٹنگ کے لئے اسکول آئے تھے، جہاں ان کی سب سے چھوٹی بیٹی نہاریکا کا داخلہ ہوا تھا۔ والدین کی ملاقات کے بعد شوہر کسی اور کام کی وجہ سے شہر میں ہی رہا۔ ماں جو کہ سہ پہر 3 بجے اپنے گاؤں واپس آئی تھی، اپنے دو بچوں کے ساتھ گاؤں کے قریب رنگدھاما جھیل میں چھلانگ لگا کر دم توڑ گئی۔ خودکشی کی صیح وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ بعد ازاں چار بجے گاؤں واپس آنے والے شوہر جیانا نے اپنی بیوی اور بچوں کو گھر سے لاپتہ پایا۔ اس نے رات بھر اپنے رشتہ داروں کے ساتھ مل کر ان کی تلاش کی لیکن وہ کہیں نہیں ملے۔ تاہم کی صبح اسے رنگدھام تالاب کے کنارے بچوں اور بیوی کی لاشیں ملیں اور چکبالا پور دیہی پولیس کو اطلاع دی۔ جائے وقوعہ پر پہنچی پولیس نے تحقیقات کی، فائر ڈیپارٹمنٹ اور مقامی لوگوں کے تعاون سے جھیل کی تلاشی لی، ماں اور بچوں کی لاشیں منظر عام پر لائیں، پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ اسپتال کے مردہ خانے میں پہنچائیں، اور غیر فطری موت کا مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔…
ماں نے دو بچوں کے ساتھ خودکشی کی




