یکم ستمبر کے لیے کال ان پروگرام

بیدر ۔ 21/  اگست ۔ کلیان کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (کاکراسا) نے یکم ستمبر کو دوپہر 3.30 بجے سے شام 5.30 بجے تک کال ان پروگرام کا اہتمام کیا ہے، بیدر ڈویژن کلیان کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ڈویژنل کنٹرولر نے ایک ریلیز میں کہا۔ اس کال ان پروگرام میں پبلک مسافروں اور اسکول و کالج کے طلباء کو ٹرانسپورٹ کی سہولیات میں درپیش مسائل سنے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوامی مسافروں اور اسکول و کالج کے طلباء کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولت کا فقدان ہے تو وہ فون نمبرز پر کال کرسکتے ہیں:7760992200، 7760992202 اور اپنے مسائل/ تجاویز درخواستیں جمع کروائیں۔

Latest Indian news

Popular Stories