مفت جنرل ڈیوٹی اسسٹنٹ ٹریننگ کے لیے درخواستیں مطلوب

بیدر ۔ یکم  /  ستمبر Apollo Med Skills اور Bharat Career Connect Solutions کے اشتراک سے شیڈول کاسٹ (SC) اور شیڈولڈ ٹرائب (ST) سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے لیے جنرل ڈیوٹی اسسٹنٹ (GDA) کی چھ ماہ کی مفت تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ تربیت بنگلورو میں فراہم کی جائے گی۔ پروگرام میں شمولیت کے لیے امیدوار کی عمر 18 سے 30 سال کے درمیان ہونی چاہیے، جبکہ تعلیمی قابلیت کم از کم دسویں جماعت کامیاب ہونا لازمی ہے۔ تربیت مکمل کرنے کے بعد امیدواروں کو مختلف اسپتالوں، اولڈ ایج ہومز اور سینئر کیئر سینٹرز میں روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے، جہاں وہ صحت و نگہداشت کے شعبے میں خدمات انجام دیں گے۔ منتظمین کے مطابق یہ پروگرام نہ صرف تربیت فراہم کرے گا بلکہ امیدواروں کو صحت کے شعبے میں باعزت روزگار حاصل کرنے کا موقع بھی دے گا، جو ان کی سماجی و معاشی بہتری میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔دلچسپی رکھنے والے امیدوار درج ذیل نمبروں پر رابطہ کر کے مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں: 9535602888، 6362902311، 636290233 Bharat Career Connect Solutions کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں خواہشمند نوجوانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور وقت پر رجسٹریشن مکمل کریں۔

Latest Indian news

Popular Stories