بیدر۔ 22 /ستمبر ۔ کرناٹک اکیڈمی آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی کی جانب سے ’’ریسرچ میتھڈولوجی اینڈ ڈیٹا اینالیسس‘‘ کے موضوع پر ایک ہمہ گیر پانچ روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جو اکیڈمی کے دفتر میں 14 اکتوبر تا 18 اکتوبر 2025 منعقد ہوگا۔اس ورکشاپ میں پوسٹ گریجویٹ سائنس کے طلبہ، تحقیقی اسکالرز، انجینئرنگ کے طلبہ کے ساتھ ساتھ لیکچررز اور پروفیسرز کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ شرکت کے خواہشمند امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی رجسٹریشن 13 اکتوبر 2025 تک گوگل فارم (لنک: https://forms.gle/UNrBg9wiBzgQBMVD6) کے ذریعے مکمل کرلیں۔کرناٹک سائنس اینڈ ٹکنالوجی اکیڈمی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ اس ورکشاپ کا مقصد نوجوان محققین اور اساتذہ کو جدید تحقیقی طریقۂ کار اور اعداد و شمار کے سائنسی تجزیے کی مہارتوں سے روشناس کرانا ہے۔ مزید معلومات کے لیے مندوبین ورکشاپ کے کوآرڈینیٹر، مسٹر سرینواسو وی کے، سائنٹیفک آفیسر (موبائل نمبر: 9620767819 سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں تفصیلات کے لیے اکیڈمی کی ویب سائٹ https://kstacademy.in بھی دیکھی جاسکتی ہے۔ یہ ورکشاپ نہ صرف تحقیقی دنیا سے وابستہ افراد کے لیے ایک نادر موقع ہے بلکہ سائنس اور ٹکنالوجی کے میدان میں نئی جہتیں تلاش کرنے کا سنہری وسیلہ بھی ثابت ہوگی۔
پانچ روزہ ورکشاپ برائے ’’تحقیق کے طریقۂ کار اور ڈیٹا کے تجزیہ‘‘
By y admin




