آرایس ایس کے سو سال مکمل

محمد اعظم شاہد

اس سال 2 /اکتو بر وجئے دشمی کے دن آرایس ایس اپنے صد سالہ تقریبات کا ملک بھر میں اہتمام کر رہی ہے ۔ سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو ان تقریبات کے لیے مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ مستقبل کے لیے پنے لائحہ عمل متعین کرنے اس موقع پر کئی منصوبوں کا اعلان متوقع ہے۔ باطنی طور پر آرایس ایس کا جو ایجنڈا رہا ہے وہ اپنی جگہ مقدم ہے۔ ظاہری طور پر آرایس ایس ملک کی سب سے بڑی سماجی و ثقافتی تنظیم قرار پاتی ہے۔ سو سال قبل 27 ستمبر 1925 و جنئے شمی کے ہی دن مہاراشٹرا کے ناگپور میں ڈاکٹر کیشو بلی رام ہیڈ گیوار جنھیں ڈاکٹر جی کہا جاتا رہا، نے آرایس ایس کی بنیا د رکھی ۔ اس موقع پر ہیڈ گیوار نے اس تنظیم کے مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم آج اس کی بنیاد رکھتے ہوئے عہد کرتے ہیں کہ ہم سب کو اپنے طے شدہ مقاصد کے حصول کے لیے ہمیں جسمانی اور ذہنی طور پر تربیت حاصل کرنا ہوگا ۔ ابتداء میں سترہ رضا کاروں کے ساتھ شروع ہونے والی آرایس ایس اب ”سنگھ پریوار کے روپ میں تبدیل ہو چکی ہے، جس کا حلقہ اثر پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے ۔ 84 ہزار سے زائد روزانہ اس تنظیم کی شاکھائیں رو مجمل ہی اور دس کروڑ چالیس لاکھ سے زائد اس کے اراکین ہیں ۔ ہیڈ گیوار پہلے سر سنگ چالک رہے جو چودہ سال اس تنظیم کی سر براہی کرتے رہے ۔ پھر مادھو سدا شیو راؤ گولو الکر گرو جی نے 23 سال کمان سنبھالی۔ بعد میں بالا صاحب دیور اس ، ڈاکٹر راجیندرسنگھ رجو بھیا سدرشن اور اب ڈاکٹر موہن بھاگوت آرایس ایس کی قیادت کر رہے ہیں۔کئی دہائیوں سے آرایس ایس فکری اعتبار سے بھارتیہ جن سنگھ اور اب بھارتیہ جنتا پارٹی کی پرورش کر رہی ہے۔ پورے ملک میں ہندو مذہب کی برتری قائم کرنے ثقافتی وطن پرستی کلچرل نیشنلزم کے نام پر منصوبہ بند طور پر کام کرنے والی آرایس ایس نے مذہب کے نام پر تمام ہندوؤں کو متحد کرنے ، اکھنڈ بھارت ، ( مضبوط لے لیے ملک میں ایک قانون ، ایک حکومت اور ایک انتخاب الیکشن ) کو یقینی بنانے کام کر رہی ہے۔ آرایس ایس کے منصوبہ بند طور پر بنیادی سطح سے لے کر اعلیٰ سطح تک Cadre based کارندے شب و روز اپنے مقاصد کے حصول کے لیے کام کر رہے ہیں ۔ بھگوا یعنی زعفرانی رنگ کا پرچم آرایس ایس کے مطابق مذہبی برتری کی علامت ہے۔ ہندوستان میں رائج آئین میں تبدیلی کی خواہاں آرایس ایس فرسودہ ذات پات کے سماجی ڈھانچے کو جو منوسمرتی میں واضحکیا گیا ہے۔ اس پر مکمل یقین رکھتی ہے ۔ مودی خود آرایس ایس کی پیداوار ہیں۔ ان کے گیارہ سال کے دور حکومت میں آرایس ایس کے تمام خفیہ ایجنڈے کو عملی طور پر رائج کرنے کی ملک میں کامیاب کوششیں ہو رہی ہیں ۔ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر ، جموں و کشمیر کے لیے خصوصی مراعات پر مبنی آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی ، طلاق ثلاثہ پر پابندی ، گاؤ رکھشنا ( گائے کے تقدس کا تحفظ ) جانوروں کے ذبیحہ سے متعلق مخالف قانون ، ہند و تو اشناخت کا فروغ ، شہریت قانون میں ترمیم ، اوقاف کے قوانین میں ترمیم اور مستقبل میں ملک میں سبھی کے لیے ایک قانون ( یونیفارم سیول کوڈ کے نفاذ کا منصوبہ آرایس ایس سے جڑی یا ملحقہ پچاس سے زائد ذیلی تنظیمیں ہیں، جو مذہبی منافرت کے تحت کام کرتی ہیں۔ مگر بہ ظاہر ملک میں سماجی و ثقافتی اتحاد کے فروغ کیلئے آرایس ایس کہتی آرہی ہے کہ وہ ملک کے عوام میں بغیر کسی تعصب کے سب کے ساتھ وطن کی ترقی میں شمولیت کو یقینی بنانا چاہتی ہے ۔ ہند وطلبا کی تنظیم اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد ، وشوا ہندو پریشد ، بجرنگ دل، بھارتیہ یو امور چہ، بھارتیہ کسان سنگھ، سیوا بھارتی سوادیشی جاگرن پیچ ، راشٹریہ سیوریکا سمیتی ( خواتین ) آرایس ایس کی چند متحرک ذیلی تنظیمیں ہیں ۔ ملک میں عوام کے مسائل کے حل کے لیے اور مشکلات اور آفات میں راحت کاری کے لیے کام کرنے والی آرایس ایس سے متعلق موہن بھاگوت کہتے ہیں کہ صد سالہ تقریبات محض ایک رسمی جشن نہیں ہے بلکہ آرایس ایس کو از سرنو ملک میں عوام کی خدمات اور ان کی مؤثر تر جمانی کے لیے وقف کرنے کا موقع ہے ۔ ایک طرف روشن خیالی اور رواداری کی باتیں کرتے ہیں تو عملی طور پر آرایس ایس کی گود میں پرورش پانے والے بی جے پی کے کارندے چاہے وہ وزیر اعلی ہوں یا مرکز میں یا ریاستوں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز سب نفرت کی سیاست کی دکان سجائے بیٹھے ہیں ۔

سال بھر منائی جانے والی صد سالہ تقریبات میں نظم و نسق پر عمل آوری کے نام پر آرایس ایس اپنے اکھنڈ بھارت جشن کو ملک بھر میں لاگو کرنے میں مصروف رہے گی۔ پڑوسی ملک کو ہندوستان کا دائمی دشمن، ٹیپو سلطان اور اورنگ زیب کو ہندو دشمن اور مسلمانوں کو غیر ثابت کرنے کے شوشے آرایس ایس آزماتی رہی ہے۔ آرایس ایس کی تعریف و توصیف میں ہندوتوا کے حامیوں نے کئی کتا میں لکھی ہیں۔ جبکہ آرایس ایس کی چال اصل رنگ پر بھی روشن خیال سیاسی مفکرین نے بھی کی کتا میں لکھی ہیں ۔ کنڑا کے مشہور ادیب و دانشور دیونو رو مہادیوا نے آرایس ایس کی پول کھول کر رکھ دی ہے ۔ اپنی کتاب آرایس ایس آلامتو گلا ، میں جس کا ترجمہ ملک کی کئی زبانوں میں ہوا ہے ۔ اردو میں راقم الحروف نے اس کتاب کا ترجمہ آرایس ایس ، اصل چہرہ کے طور پر کیا ہے ۔ آرایس ایس پورے ملک میں بی جے پی کے ذریعہ اپنا سکہ جمانا چاہتی ہے۔ جو اکھنڈ بھارت اور ہندوتوا کی باتیں زور و شور سے کرتے ہیں ۔ آرایس ایس انہیں اعلیٰ عہدوں سے نوازتی رہی ہے۔ مودی اور یوگی کے نقش قدم پر چلنے والے آگے کیا گل کھلائیں گے۔ یہ وقت ہمیں بتائے گا۔

Latest Indian news

Popular Stories