چیتاپور میں آر ایس ایس مارچ کی اجازت مسترد

انتظامیہ نے امن و قانون کی صورتحال کے خدشے کے پیشِ نظر دونوں گروپوں کے جلوس منسوخ کیے

بیدر۔20/اکتوبر۔چیتا پور کے تحصیلدار ناگیا ہیرے مٹھ نے ہفتہ کی شب ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے اتوار کو سہ پہر 3 بجے سے شام6:30 بجے تک طے شدہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے جلوس کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔تحصیلدار نے اپنے مکتوب میں ضلع صدر پرہلاد وِشواکرما کو مطلع کیا کہ اسی روز بھیم آرمی اور دلت پینتھرز نے بھی جلوس نکالنے کی اجازت طلب کی تھی، جس سے بیک وقت مختلف تنظیموں کے پروگراموں کے باعث امن و امان میں خلل کا اندیشہ تھا۔ پولیس کی سفارش پر عمل کرتے ہوئے دونوں فریقوں کو اجازت دینے سے انکار کر دیا گیا تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔آر ایس ایس کارکنان نے جلوس کی تیاری میں چیتا پور شہر بھر میں بھگوا جھنڈے، بینرز اور آرائش نصب کی تھی، تاہم ہفتے کی صبح میونسپل حکام نے اجازت نہ ہونے کے باعث تمام سجاوٹ ہٹا دی۔ بعد ازاں ضلع پولیس سربراہ اَدّور سرینیوا سُلو نے شہر پہنچ کر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔اجازت مسترد ہونے کے بعد آر ایس ایس کے ضلعی کنوینر اشوک پاٹل نے گلبرگہ بینچ ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ جسٹس ایم جی ایس کمل نے فوری سماعت میں ہدایت دی کہ درخواست گزار نئی تفصیلات اور راستہ نقشہ کے ساتھ ازسرِنو درخواست داخل کریں۔ عدالت نے گلبرگہ ڈپٹی کمشنر کو 23 اکتوبر دوپہر 2:30 بجے تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔دوسری جانبسیڑم میں آر ایس ایس نے پولیس پابندیوں کے باوجود اپنی صد سالہ تقریبات کے تحت شاندار جلوس نکالا۔ نرمدا کالج سے شروع ہونے والا یہ جلوس پولیس کی مداخلت کے بعد مختلف گروہوں میں تقسیم ہو کر شہر کے مختلف حصوں میں جاری رہا، جہاں عوام نے شرکاء پر پھول نچھاور کیے۔ تقریباً 1500 افراد پر مشتمل یہ جلوس متعدد راستوں سے گزرتا ہوا نرمدا کالج پر اختتام پذیر ہوا۔

Latest Indian news

Popular Stories