پربھنی (سید یوسف) پربھنی شہر و ضلع ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں آچکا ہے – شہر میں گزشتہ تین دنوں سے اقل ترین درجہ حرارت میں گراؤٹ آچکی ہے – گزشتہ تین دن قبل 16،نومبر بروز اتوار کو 8.5 ، 17،نومبر بروز پیر کو 8.9 اور 18،نومبر 2025 بروز منگل کو اقل ترین درجہ حرارت 7.0 درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا – محکمہ موسمیات کی مانیں تو شہر و ضلع میں منجمد لہروں کے ساتھ سردی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے – بہر کیف امسال محکمہ موسمیات نے مزید سردی بڑھنے کے امکانات جتائے ہیں – یہی وجہ ہے کہ پربھنی شہر و ضلع میں پارہ مسلسل گرتا جا رہا ہے – شدید سردی کے سبب لوگ گرم ملبوسات زیب تن کرتے دکھائ دے رہے ہیں تو وہی دوسری جانب چائے خانوں پر باشندگان کو سردی سے راحت حاصل کرنے کے لیے چائے خانوں پر چائے کی چسکیاں لیتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے –




