بنگلور – یس اعجاز پاشاہ، رجسٹرار، کرناٹک اردو اکادمی اور منیر احمد جامیؔ، کنوینر، کرناٹک اردو اکادمی کے پریس نوٹ کے بموجب شعراء کو سامعین کے روبرو اپنی شعری تخلیقات پیش کرنے کے لئے مشاعروں کے مواقع مل جاتے ہیں۔ لیکن نثر نگاروں کے لئے عام طور پر ایسا نہیں ہوتا۔ بس وہ اخبارات، رسائل اور کتابوں کی حد تک محدود ہو کر رہ جاتے ہیں۔ نثرنگاروں کے لئے بھی مشاعروں کی طرح نثری نشستوں کا اہتمام کرنے کی غرض سے کرناٹک اردو اکادمی نے نثری نشست کا اہتمام کر کے ایک قابلِ قدر اقدام کیا ہے۔ لہٰذا بروز ہفتہ بتاریخ 07فروری 2026 بمقام آڈیوٹوریم، کے یم ڈی سی بھون، شیشادری پورم، بنگلوربوقت دوپہر 3 بجے منعقد ہے جس میں ڈاکٹر حلیمہ فردوس صاحبہ، جناب ملنسار اطہر احمد، ڈاکٹر قاضی ضیاء صاحب، جناب محمد اعظم شاہد، ڈاکٹر حسین کدورصاحب، ڈاکٹر محیبہ ونطموری صاحبہ، ڈاکٹر عائشہ فرحین صاحبہ، محترمہ محبوب بی، محترمہ صبیحہ فاطمہ، جناب عبداللہ نادر عمری اپنی نثری تخلیقات پیش کریں گے اس کے ساتھ ہی غزل خوانی کے مقابلہ میں حصہ لینے والوں کو توصیفی اسناد اور انعام یافتگان میں انعامات تقسیم کئے جائیں گی۔ صدارت مولانا محمد علی قاضی، چیرمین، کرناٹک اردو اکادمی کی ہوگی اور بطور مہمانانِ خصوصی جناب یس اعجاز پاشاہ، رجسٹرار، کرناٹک اردو اکادمی و ڈاکٹر م ن سعیدصاحب،سابق صدر، کرناٹک اردو اکادمی شرکت کریں گے۔ آپ تمام سے شرکت کی گذارش ہے بالخصوص شعراء حضرات اس نشست میں شرکت کرکے نثرنگاروں کی حوصلہ افزائی کریں جس طرح نثر نگار مشاعروں میں شریک ہوکر شعراء حضرات کو داد و تحسین سے نوازتے ہیں۔
نثری نشست و تقسمِ انعامات
By y admin




