اورنگ آباد۔23/فروری۔(راست)۔مرکزی مجلسِ علماء مراٹھواڑہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ4/فروری2026ء کے اجلاس کے موقع پر یہ اعلان کیا گیا تھا کہ علماء کرام کی فلاح و بہبود او ران کی تعلیمی ترقی کے کاموں کو یہاں سے انجام دیا جاتا رہے گا،چنانچہ مجلسِ علماء نے کام کی پہل کرتے ہوئے تین علماء کرام میں اویس احمد ندوی،حافظ سید یوسف اور مولانا شیخ جاوید کاشفی کو ڈی.ایڈ اور بی. ایڈ کررہے ہیں فیس کی ادادئیگی میں تعاون کیا۔ اس موقع پر مولانا انیس ندوی نے کہا کہ مراٹھواڑہ بھرکے علماء کرام کی ہر طرح سے رہنمائی کی جاتی رہے گی۔آپ نے عبدالجبار حاجی محمد غوث باغبان(صدر باغبان ایجوکیشن ٹرسٹ) کا بھی شکریہ ادا کیا کہ جنھوں نے حسبِ اعلان علماء کرام کے لئے مالی تعاون میں دل کھول کر مدد کی۔ان شاء اللہ جلد ہی مجلسِ علماء کے ماتحت دیگر کاموں کے علاوہ خواتین عالمات کے ذریعہ خواتین میں درسِ قُرآن کی محفل کا آغاز کیا جائے گا۔اس سلسلہ میں مولانا ادریس عقیل ملی قاسمی شیخ الحدیث معھد ملّت مالیگاؤں سے رابطہ قائم کیا جاچکا ہے۔تفصیلات سے جلد ہی آگاہ کیا جائے گا۔اس نشست میں مولانا عبدالشکور جامعی، حافظ اقبال انصاری،مولانا نظام الدین ملی، مولانا انیس احمد ندوی اور مولانا محمد صادق ندوی شریک ِ مجلس تھے۔
علماء کرام کا استقبال
By y admin




