شادی خانہ آبادی

بیدر۔6/اپریل۔ شہرِ بیدرکی ممتاز شخصیت جناب محمد بلال انعامدار کی صاحبزادی تقیہ شمائیلہ کا عقدِ مسعود، جناب شیخ یوسف الدین احمد (ریٹائرڈ ڈپٹی ایگزیکٹیو انجینئر، ایم ایس سی ڈی ٹی ایل، مہاراشٹرا) ساکن پنسال تعلیم، بیدر کے فرزندِ ارجمند شیخ انس الدین (بی ای سیول، سافٹ ویئر انجینئر، ہیکٹ فائر فلائی کمپنی، حیدرآباد) کے ساتھ بفضلِ تعالیٰ نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ طے پایا۔یہ مبارک نکاح بتاریخ 5 اپریل 2026ء مطابق 15 شوال المکرم 1447ھ، بروز اتوار، بعد نمازِ عصر ٹھیک 5 بجے، بیدر کی تاریخی و روح پرور جامع مسجد، چوبارہ روڈ میں منعقد ہوا۔ اس بابرکت موقع پر نکاح کی سادہ مگر باوقار تقریب میں اہلِ خاندان، معززینِ شہر اور قریبی رفقاء نے شرکت کی، جہاں نکاح کی اسلامی اہمیت اور سادگی کو نمایاں رکھا گیا۔نکاح، جو سنتِ نبوی ﷺ اور اسلامی معاشرت کی بنیادوں میں ایک عظیم ستون کی حیثیت رکھتا ہے، اس تقریب میں نہایت وقار، دیانت اور دینی ماحول کے ساتھ ادا کیا گیا۔ حاضرین نے اس موقع پر عاقدین کیلئے نیک تمناؤں، دعاؤں اور پرخلوص جذبات کا اظہار کیا، اور اس بندھن کو محبت، الفت اور رحمت کا ذریعہ قرار دیا۔بعد ازاں استقبالیہ و ضیافت کا اہتمام پٹیل پیالیس، حیدرآباد روڈ، بیدر میں رات8:30 بجے سے کیا گیا، جہاں شہر و اطراف کے دینی، ملی، تعلیمی اور سیاسی حلقوں سے وابستہ معزز شخصیات، علماء کرام، مشائخ عظام، وکلاء،اساتذہ، صحافی برادری، تاجرین، انجینئرس اور ڈاکٹرس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مہمانوں کی پرتپاک تواضع کی گئی اور خوشگوار ماحول میں مبارکبادوں کا سلسلہ جاری رہا۔عروسہ کا تعلق ایک معزز اور باوقار خانوادے سے ہے۔ ان کے دادا حضرت جناب غلام نبی انعامدار (سابق ممبر ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ، بیدر)،نانا حضرت سید مقبول احمد صاحب، جناب عبدالرحیم انعامدار، والدِ محترم محمد بلال انعامدار، چچا محمد زبیر انعامدار اور جیسی معزز شخصیات اس خوشی کے موقع پر مرکزِ توجہ رہیں۔اس روح پرور تقریب کے اختتام پر حاضرین نے بارگاہِ ایزدی میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس نکاح کو عاقدین کے حق میں باعثِ خیر و برکت بنائے، ان کے درمیان دائمی محبت، الفت اور ہم آہنگی عطا فرمائے، اور ان کی ازدواجی زندگی کو سکون، رحمت اور کامیابیوں سے بھر دے۔ آمین۔

Latest Indian news

Popular Stories