پربھنی سے تین لاپتہ افراد کے بارے میں معلومات دینے کی اپیل

پربھنی،10، جولائی (سید یوسف) پربھنی شہر سے انجم فاطمہ محسن خان، ارحان خان محسن خان اور ردا فاطمہ محسن خان، ساکن کالاباور، پربھنی مذکورہ تینوں افراد بتاریخ 06 جولائی 2026 کو صبح 7.00 بجے کالاباور پلاٹ ،پربھنی میں واقع اپنی رہائش گاہ سے نکلے – تب سے یہ تینوں گھر واپس نہیں آئے۔
مذکورہ معاملہ میں محسن شیردل خان نے نانل پیٹھ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے۔ ان افراد کی تفصیل کچھ اس طرح سے ہیں ۔ انجم فاطمہ محسن خان (عمر 31 سال) گوری رنگت، لمبے سیاہ بال، گارولی آنکھیں، مضبوط ساخت، قد 5 فٹ، تعلیم 10ویں، ہندی بولتی ہے، جامنی رنگ کا برقع پہنی ہوئی ہے اور پاؤں میں چپل ہے۔
ارحان خان محسن خان (عمر 14سال) گوری رنگت، سیاہ بال، کالی آنکھیں، پتلی ساخت، قد 5 فٹ 5 انچ، تعلیم 08، ہندی زبان جانتا ہے اور اس نے کالی ٹی شرٹ اور کریم رنگ کی پینٹ، پاؤں میں چپل پہن رکھی ہے۔ اس کے علاوہ ردا فاطمہ محسن خان (عمر 09) گوری رنگت، سیاہ اور لمبے بال، بھوری آنکھیں، ہندی زبان، تعلیم تیسری، پتلی ساخت، قد 3 فٹ، سرخ رنگ کا اسکرٹ اور سیاہ رنگ کی پتلون اور پاؤں میں چپل پہنی ہوئی ہے ۔
اگر کسی کو لاپتہ خواتین اور دونوں بچوں کا پتہ چلتا ہے تو پولیس نے ان سے اپیل کی ہے کہ وہ تفتیشی پولیس انسپکٹر مسٹر کدم (موبائل-فون نمبر 9423910902) یا تفتیشی انملدار مسٹر مرکوٹے (موبائل-فون نمبر 8766881682) نانل پیٹھ پولیس اسٹیشن، پربھنی سے فوراً رابطہ قائم کریں۔

Latest Indian news

Popular Stories