ٹیچرس کی محنت اور طلبہ کی اسکول سے محبت کے نتیجہ میں حاضری قابل ذکر :حیدرعلی ای سی او
نورخان تعلیم سرکاری اردواسکول میں منعقدہ تقریب سے حیدرعلی ، یوسف رحیم بیدری ،سید مختار ،اورعبدالسلیم کاخطاب
بیدر۔ 23/جولائی (راست ) جناب حیدرعلی سوداگر ای سی او بید رتعلقہ نے نورخاں تعلیم سرکاری اردوہائیرپرائمری اسکول بید رمیں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کی تقریب یارانِ ادب بیدر کی جانب سے منعقد کی گئی ہے۔ جس کو محمدیوسف رحیم بیدری کئی سال سے چلارہے ہیں۔ میرؔبیدری ریاست کرناٹک کے نمایاں شاعر ہیں۔ جن کی شاعر ی عنقریب طلبہ کی کتابوں میں خود طلبہ کو پڑھنے کو ملے گی ان شائ اللہ ۔ جناب حیدرعلی نے مزید کہاکہ خوشی کی بات ہے کہ طلبہ اسکول آرہے ہیں۔ ایڈن کالونی سے پےدل آرہے ہیں اور پکھال واڑہ سے بھی نورخان تعلیم اسکول کو آرہے ہیں یہ ٹیچرس کی محنت اور طلبہ کی اسکول سے محبت ہے۔ موصوف نے طلبہ سے مختلف سوالات کئے اور کہاکہ طلبہ کو کھےلنا بھی چاہےے۔ اعلیٰ تعلیم حاصل کریں اور اردو زبان کی خدمت بھی کریں ۔ انھوں نے صدرمدرس شاداللہ حسین ، نسرین فاطمہ اور عائشہ حمیرا ٹیچر کی تعریف کی ۔ جناب عبدالسلیم مؤظف مدرس نے اپنے خطاب میں بتایاکہ اردو دراصل ہماری مادری زبان ہے ۔ اس زبان کو پڑھنے کے تین فائدے ہیں۔ (۱) مادری زبان ہونے کی وجہ سے اس کافائدہ ہوتاہے (۲) ہم سرکاری اردو اسکول میں کنڑا اور انگریزی بھی پڑھ سکتے ہیں۔ (۳)اردو اسکول میں پڑھنے کی وجہ سے تین زبانیںسیکھ سکتے ہیں۔ موصوف نے تقریب کے مہمان سابق صدر SDMCنورخان تعلیم سرکاری اردواسکول جناب سید مختار صاحب کے بارے میں بتایاکہ ان کااحسان ہے کہ ان ہی کے سبب ہمارے اس اسکول کی عمارت تعمیر ہوئی ہے۔ سابقہ عمارت کرائے کی تھی اور ایک موقع پر اس عمارت کے ٹین ہوا میں اڑگئے تھے ، اللہ کاکرم تھاکہ طلبہ بچے رہے ، کسی کو کوئی چوٹ نہیں آئی تھی ۔ جناب سیدمختار سابق صدر SDMCنے بتایاکہ میں اسی نورخاں تعلیم اردو اسکول سے پڑھا ہوں ۔ میرے بچے بھی اسی اسکول سے پڑھے ہیں اور اللہ نے موقع دیاکہ میں اس سرکاری اردو اسکول کی عمارت کی تعمیر میں حصہ لوں ۔ موصوف نے آگے کہاکہ اردو اگر زندہ رہے گی تو ہماری تہذیب زندہ رہے گی ۔ لہٰذا اردو پڑھیں اور اردو پڑھائیں ۔ یاران ادب کے سکریڑی اور کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن کے صدر جناب محمدیوسف رحیم میرؔبیدری نے نورخاں تعلیم اسکول سے متعلق طلبہ کی ذہنی سطح کے مطابق ان کی اپنی تازہ نظم پیش کی جس کے چند اشعار ملاحظہ فرمائیں ؎نورخان تعلیم کے ہم /پڑھنے کی تفہیم کے ہم ::اردو کنڑپڑھنے والے /روزہی تعلیم کے ہم ::ہم میں ہے تسلیم کی خو/دین کی تعظیم کے ہم ۔ انھوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ ’’آپ تمام بچے اردو، کنڑا ، انگریزی کے علاوہ گھر میں عربی اور ہندی پڑھ رہے ہیں ۔ ان پانچ پانچ زبانوں کے علاوہ بڑی جماعت کے بچے سوشیل میڈیا پر رومن اردو میں لکھ رہے ہیں۔ اس طرح چھ زبانیں جاننے والے بچے ذہین وفطین اور تہذیب یافتہ ہونا ہی چاہےے۔ طلبہ کاکام صبح اٹھنا کھانا کھانا ، اسکول آنا، اسکول آکر پڑھنالکھنا، دوپہر کو حکومت کی جانب سے ہرروزسربراہ کیاجارہا گرم گرم کھانا کھانا ہے ، پھر گھر جاکر ہوم ورک کرنا اور کھانا کھاکر سوجاناہے۔ پھردوسرے دن یاد سے اسکول آناچاہےے۔ایساکرنے والے طلبہ ہی ترقی کرتے ہیں۔طلبہ کو آپس میں ایک دوسرے سے محبت ہو، چغلی نہ کریں۔ سہےلیاں اور دوست زندگی کاسہارا ہوتے ہیں۔ اس لئے سہیلیوں اور دوستوں کی قدر کریں۔ تقریب کا آغاز عمرفاروق کی قرأت کلام پاک سے ہوا۔طالبات ثمینہ اور مدیحہ نے حمد پےش کی۔ جب کہ طالب علم محمد سفیان نے نعت پاک پےش کیا۔ تقریب کی کارروائی خوبی کے ساتھ چلائی گئی۔ تمام طلبہ میں نوٹ بکس ، توشہ دان ، پانی پےنے کے لئے بوتل ، پاؤچ ، پنسل ، ربر اور قلم تراش مفت تقسیم کیاگیا۔ تمام ٹیچرس موجودرہے۔ محترمہ عفیفہ تسکین ٹیچر نے پروگرام کی کارروائی چلائی ۔ شکریہ پر تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔
بیدر ضلع میں ووٹر گنتی فارم جمع کرانے کی مہم تیز، 10 لاکھ سے زائد فارم وصول
بیدر، 23جولائی: کرناٹک میں ووٹر فہرستوں کی خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر) مہم کے تحت گھر گھر جاکر ووٹر گنتی فارم تقسیم اور وصول کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ضلع بیدر کے دفترِ ضلع مجسٹریٹ کے انتخابی تحصیلدار کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 23 جولائی تک ضلع کے تمام چھ اسمبلی حلقوں میں ووٹر گنتی فارموں کی تقسیم اور وصولی میں نمایاں پیش رفت درج کی گئی ہے۔جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بسواکلیان اسمبلی حلقہ نمبر 47 میں 2 لاکھ 57 ہزار 95 ووٹر گنتی فارم تقسیم کیے گئے، جن میں سے ایک لاکھ 98 ہزار 912 فارم موصول ہوئے، جبکہ 7 ہزار 898 فارم تاحال جمع نہیں ہو سکے۔ہمناآباد اسمبلی حلقہ نمبر 48 میں 2 لاکھ 62 ہزار 818 فارم تقسیم کیے گئے، جن میں سے ایک لاکھ 92 ہزار 113 فارم وصول ہوئے، جبکہ 13 ہزار 525 فارم اب بھی جمع ہونا باقی ہیں۔بیدر جنوبی اسمبلی حلقہ نمبر 49 میں 2 لاکھ 19 ہزار 880 فارم تقسیم کیے گئے، جن میں ایک لاکھ 59 ہزار 380 فارم وصول کیے گئے، جبکہ 12 ہزار 987 فارم ابھی تک جمع نہیں ہو سکے۔بیدر اسمبلی حلقہ نمبر 50 میں 2 لاکھ 48 ہزار 809 فارم تقسیم کیے گئے، جن میں ایک لاکھ 45 ہزار 680 فارم موصول ہوئے، جبکہ 9 ہزار 282 فارم تاحال جمع نہیں کیے گئے۔بھالکی اسمبلی حلقہ نمبر 51 میں 2 لاکھ 43 ہزار 811 فارم تقسیم کیے گئے، جن میں سے ایک لاکھ 93 ہزار 573 فارم وصول ہوئے، جبکہ 17 ہزار 731 فارم ابھی تک جمع نہیں ہو سکے۔اوراد (بی) اسمبلی حلقہ نمبر 52 میں 2 لاکھ 29 ہزار 546 فارم تقسیم کیے گئے، جن میں ایک لاکھ 71 ہزار 111 فارم موصول ہوئے، جبکہ 6 ہزار 643 فارم کی وصولی باقی ہے۔
ضلع بیدر کے تمام چھ اسمبلی حلقوں میں مجموعی طور پر 14 لاکھ 61 ہزار 959 ووٹر گنتی فارم تقسیم کیے جا چکے ہیں، جن میں سے 10 لاکھ 60 ہزار 769 فارم متعلقہ حکام کو موصول ہو چکے ہیں، جبکہ 68 ہزار 66 فارم اب تک جمع نہیں ہو سکے ہیں۔انتخابی تحصیلدار نے بتایا کہ یہ اعداد و شمار عوامی معلومات کے لیے جاری کیے گئے ہیں اور ووٹر فہرستوں کی خصوصی جامع نظرثانی مہم کے تحت فارموں کی تقسیم اور وصولی کا عمل مسلسل جاری ہے۔
ڈاک عدالت کا انعقاد 4 اگست کو، محکمۂ ڈاک سے متعلق شکایات پیش کرنے کا موقع
بیدر، 23 جولائی: بیدر ڈویژن کے محکمۂ ڈاک کی جانب سے عوامی شکایات کے ازالے کے لیے ڈاک عدالت (ڈاک عدالت) کا انعقاد 4 اگست 2026 کو صبح 10 بجے** سپرنٹنڈنٹ آف پوسٹس، بیدر ڈویژن کے دفتر میں کیا جائے گا۔سپرنٹنڈنٹ آف پوسٹس کی جانب سے جاری کردہ اطلاع کے مطابق، محکمۂ ڈاک کی خدمات سے متعلق کسی بھی نوعیت کی شکایت یا مسئلہ رکھنے والے صارفین اپنی درخواستیں اس ڈاک عدالت میں پیش کر سکتے ہیں، جہاں متعلقہ شکایات کی سماعت کرکے ان کے ازالے کی کارروائی کی جائے گی۔تمام ڈاک صارفین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی شکایات 3 اگست 2026 تک بذریعہ ڈاک یا ای میل [email protected] [email protected] پر ارسال کریں تاکہ انہیں ڈاک عدالت میں زیرِ غور لایا جا سکے۔مزید معلومات کے لیے سپرنٹنڈنٹ آف پوسٹس، بھارتیہ ڈاک محکمہ، بیدر ڈویژن، بیدر-585401 سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ مذکورہ ای میل [email protected] [email protected] یا فون نمبر 225350 08482اور 226286 08482پر بھی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔




