کرونا کے بیچ پھر سے افواہوں کا بازار گرم

اسٹاف رپورٹر – عبد اللہ حسن

یک طرف بھارت سمیت کئی ممالک کورونا کے اس نے اس اسٹرین سے لڑ رہے ہیں تو دوسری جانب عوام بھی اپنی استطاعت کے حدتک کرونا سے لڑ رہی ہے. ہر طرف لاشوں کا انبار ہے شمشان گھاٹ سے لے کر قبرستان وغیرہ سب جگہیں لاشوں اور میتوں سے بھری ہوئی ہیں. لیکن اس کے بعد افواہوں کا بازار پھر سے گرم ہوا ہے گزشتہ سال چین کے نوبل یافتہ سائنسداں تاسوکو ہونجو کے نام سے سوشل میڈیا پر پر ایک جھوٹا پیغام نشر کیا گیا تھا جس میں ان کا حوالہ دیتے ہوئے نقل کرکے یہ بتایا گیا تھا کہ کرونا وائرس قدرتی نہیں بلکہ انسانی تخلیق ہے اور انسان کے ذریعے تیارکردہ ایک وائرس ہے جو چین کی ووہان لباٹری میں بنایا گیا ہے. اس خبر کو بوم لائو اور ٹائمز آف انڈیا جیسے نیوز پورٹل نے فیکٹ چیک میں ثابت کیا تھا کہ سائنسداں سے منسوب کردہ یہ خبر سراسر غلط افواہ پر مبنی ہے. اور جب کہ رمضان کے دوران یہ وبا اس سال دوبارہ پھوٹ پڑی ہے اور پورے ملک کو ایک سونامی کی طرح لپیٹ میں لے چکی ہے تو تو پھر یہ خبر ان کے نام سے دوبارہ پھیلائی جا رہی ہے. بس فرق اتنا ہے کہ اس جھوٹی کہانی میں تھوڑا سا موڑ لا دیا گیا ہے اور اس بار اس وبا کے پھیلانے کا الزام اسرائیل پر ڈال کہانی کو اور تھوڑا سا تبدیل کر دیا گیا ہے.
اب یہ ایک دوسرا موضوع ہے کہ یہ وائرس انسان کا سازش کے تحت تیار کردہ ہے یا پھر واقعہ فطری وائرس ہے تو اس کے بارے میں آج تک سائنسداں بھی پتہ نہ لگا سکے اور اس پر تحقیق اور تفکیر جاری ہے لیکن غلط اور جھوٹ پر مبنی پیغام کا کسی کے نام پر پھیلانا سراسر غیر اخلاقی حرکت اور مجرمانہ فعل ہے جس سے منسوب کردہ شخص کی عزت نفس مجروح ہوتی ہے اور آدمی ذہنی طور پر پریشانی میں مبتلا ہوجاتا ہے عوام کو چاہیے کہ وہ حقیقت میں اس کو سمجھیں اور احتیاط کے ساتھ معمولات زندگی پر گامزن رہیں اور بلا وجہ کسی افواہ یا غلط خبر کے بہکاوے میں نہ آئیں.

Latest Indian news

Popular Stories