بیدر۔20/اپریل۔(محمد امین نواز)۔ریاستی وزیر برائے ابتدائی اور ثانوی وزیر تعلیم ایس سریش کمار نے کہا کہ جماعت اول تا نہم کے طلباء کے لئے کوئی امتحان نہیں ہوگا اور ان کی تعلیمی ترقی جامع جائزہ کے ذریعے کی جائے گی۔وزیر نے مزید کہا کہ ایس ایس ایل سی بورڈ کے امتحانات 21 جون سے 5 جولائی کے درمیان شیڈول کے مطابق ہوں گے۔اس سے قبل ہی کونسل آف انڈین اسکول سرٹیفکیٹ امتحانات (سی آئی ایس سی ای) نے اعلان کیا تھا کہ آئی سی ایس ای یا کلاس 10 بورڈ کے امتحانات منسوخ کردیئے گئے ہیں جبکہ سی بی ایس ای نے گذشتہ ہفتے کے آغاز میں بھی ایسا ہی اعلان کیا تھا۔
جماعت اول تا نہم طلباء کیلئے کوئی امتحان نہیں ہوگا‘ان کی تعلیمی ترقی جامع جائزہ کے ذریعے کی جائے گی
By y admin




