بیدر۔4/مئی۔(ٹی ایچ جی نیوز بیورو)۔آج ایس سریش کمار وزیر تعلیم کرناٹک نے کہا کہ کرناٹک میں کوویڈ۔19وباء کے خطر ناک پھیلاؤ کی وجہ سے کرناٹک میں پی یو سی سالِ دوم کے امتحانات تاریخ ملتوی کردئیے گئے ہیں۔یہ امتحان 24/مئی کے منعقد ہونے والے تھے‘امتحان کی اگلی تاریخ کا متوقع اعلان کیا جائے گا۔وزیر موصوف نے کہا کہ پی یو سی سالِ اول کے طلباء کو بغیر امتحان کی ترقی دے کر کامیاب کردیا جائے۔لیکچررس لو گھر سے ہی خدمات انجام دینے کو کہاگیا ہے۔
پی یو سی سالِ دوم کے امتحانات تاریخ ملتوی‘
By y admin




