شادی سے پہلے ہی دلہن کووڈ کا شکار

مدے بہال۔18/مئی۔ جاریہ ماہ 23تاریخ کو ازدواجی بندھن میں بندھے جانے والی ایک لڑکی کوویڈ۔19کا شکار ہوئی ہے۔ اطلاع کے مطابق مبدے بہال ٹاؤن کی 24سالہ شرتی آئی ہولے کو چند دن قبل کوویڈ پازیٹیو قرار دیا گیا اور اسپتال میں داخل کیا گیا لیکن منگل کو اس نے آخری سانس لی۔ بی ایس سی، بی ایڈ تعلیم یافتہ شری میاتھس سبجکٹ میں ماہر تھیں اور کے پی بی ایم پی ایس اسکول مدے بہال میں دو سال سے بطور گیسٹ ٹیچر خدمات انجام دی ہیں۔ شادی تیار یاں کررہے شرتی کے گھر کا ماحول ماتم میں بدل گیاہے۔

Latest Indian news

Popular Stories