امریکہ کی جنگ بندی کی درخواست پر اسرائیل کا جواب: امریکی صدر کی کشمکش

اسرائیل فلسطین جنگ پر عالمی برادری کی کوششوں کو اقوام متحدہ میں ناکام بنانے کے بعد جو بائیڈن حکومت انسانیت اور مفاد پرستی کے درمیان الجھن میں معلوم ہوتی ہے ایک طرف امریکی انصاف پسند عوام اسرائیل کے ظلم کو روکنے کے لیے پریشر بنانے کے لیے جو بائیڈن کو اپیل کر رہی ہے اور اطمینان بخش کردار ادا نہ کرنے پر بائیڈن کے خلاف مظاہرے کر رہی ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق جو بائیڈن کی پارٹی ان پر یہ دباؤ بنا رہی ہے کہ آپ جیسا موثر کردار ادا کرنا چاہیے نہیں کر رہے ہیں دوسری طرف حزب اختلاف یہ مطالبہ کر رہا ہے کہ جس طرح کھل کر اسرائیل کی حمایت اور امداد کرنی چاہیے آپ نہیں کر رہے ہیں۔ اسی کشمکش کے درمیان گزشتہ روز بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم سے بات چیت کی اور حکومتی اداروں کے مطابق اسرائیل کو جنگ بندی کے لیے درخواست کی۔ان رپورٹوں کے فورا بعد اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی وزیر اعظم کہتے ہیں ہم غزہ پر قبضہ بھی کر سکتے ہیں۔اسرائیلی فورسز نے ٹویٹ کر کے کہا کہ ہمیں دفاع کا حق حاصل ہے ہم اپنا مشن جاری رکھیں گے۔فلسطین کی طرف سے حماس کے حوالہ سے کچھ میڈیا رپورٹس نے کہا کہ حماس جنگ بندی پر ان دو شرائط پر تیار ہے کہ مسجد اقصی سے اسرائیلی فورسز نکل جائیں اور اس کا احترام کریں ۔دوسری شرط یہ کہ شیخ جراح علاقہ پر جبرا قبضہ نہیں ہونا چاہیے۔واضح ہے کہ کون امن چاہتا ہے اور کون معصوم بچوں پر ظلم کر کے دہشت گرد بن رہا ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories