جمعہ کی رات دو بجے سے عمل میں آنے والی جنگ بندی کا معاہدہ عالمی میڈیا میں گردش کر رہا ہے اور ہر مرتبہ کی طرح عالمی طاقتیں اس کا کریڈٹ لینے میں لگی ہوئی ہیں لیکن ماہر تجزیہ نگار اور حماس لیڈرشپ اسرائیل کے اس معاہدہ پر اب بھی پوری طرح سے مطمئن نظر نہیں آتے۔فلسطینی وزیر خارجہ ریاض الملکی نے الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کوئی گارنٹی نہیں ہے ہمیں بالکل گارنٹی نہیں ہے کہ یہ جنگ بندی باقی رہ سکے گی۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل یہ دعویٰ کرتا ہے کہ جنگ بندی کا فیصلہ یک طرفہ ہماری طرف سے ہے اور حماس اس کی پابندی نہیں کرے گا لیکن حقیقت یہ ہے کہ یو این او،مصر اور قطر تینوں نے ہمیں بھی اس معاہدہ پر راضی کیا تھا اور ہم بھی اس پر عمل کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ فلسطینی لیڈرشپ معاہدہ کے بعد ہی سے یہ کہتی آئی ہے کہ ہم ہوشیار رہیں گے ہم اسرائیل پر بھروسہ نہیں کر سکتے۔
فلسطینی وزیر خارجہ کا بڑا بیان :جنگ بندی کے بقاء کی کوئی گارنٹی نہیں




