جب گاندھی جی کی مرضی کے خلاف امبیڈکر کی بات مانی گئی تو گاندھی یہ بھی کر گزرے ۔۔۔۔۔۔

جب برطانوی وزیر اعظم نے پسماندہ طبقات کے حقوق کو تسلیم کیا اور کمیونل ایوارڈ کا اعلان ہوا تو گاندھی جی ۲،ستمبر ۱۹۳۲ کے دن سے پسماندہ طبقات کو دئے گئے حقوق کے خلاف اپواس شروع کر دئے۔آمبیڈکر نے کہا کہ پسماندہ طبقات کے حاصل کئے ہوئے حقوق کے خلاف اس طرح کی دھمکیاں دینا یہ ایک سیاسی حربہ ہے ۔اگر وہ اس طرح ضد کرتے رہے تو قدرتی موت کے بجائے اپنی موت مرینگے ۔میں ان حربوں سے متاثر نہیں ہونگا اور میں اپنے فیصلہ پر قائم ہوں اگر گاندھی ہندوں کے حقوق کے خاطر اپنی جان دینا چاہتے ہیں توپسماندہ طبقات کو بھی اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے میدان میں آنا ہی ہوگا ۔گاندھی کے اپواس کا آمبیڈکر پر کوئی اثرنہیں ہوا اور وہ دن بہ دن کمزور پڑنے لگاتو کانگریسیوں نے خون سے لکھے خطوط سے آمبیڈکر کو یہ دھمکی دی کہ اگر گاندھی کی بات نہیں مانی تو تمہیں جان سےمار دیا جائگا لیکن آمبیڈکر کانگریسیوں کی اس جال میں بھی نہیں پھنسے ۔بالآخر کانگریسیوں نے جن مظلوم طبقات کے لئےآمبیڈکر لڑائی لڑ رہے تھےان کی بستیوں کو جلانا شروع کر دیا چنانچہ بنارس ،پٹنہ اور کانپور میں ان طبقات کی بستیوں کو آگ لگائی گئی اور ان کے دیہاتوں کو جلایا گیا ۔آمبیڈکر کو جب اس معاملہ کی اطلاع ملی تو معاملہ کی سنگینی کوپہچانتے ہوئے کہ کانگریس کی تنظیم جو دیہاتوں تک پھیلی ہوئی ہےپسماندہ طبقات کے لئے سخت خطرہ بن سکتی ہے مجبور ہو کر ان حقوق کو واپس کرنے پر راضی ہو گئےبالآخر گاندھی کے ساتھ پونہ جیل میں اس قرار پر دستخط کر دی اور اسی کے ساتھ مظلوم طبقات اپنے ان حقوق سے محروم ہو گئے ۔ پونہ پیکٹ پر دستخط کر کے امبیڈکر کونسل ہال چلے گئے ۔جب ایک ملاقاتی نے ان سے دریافت کیا کہ کیوں بابا صاحب آخر میں گاندھی جی سے مصالحت کر ہی لی ۔انہوں نے جواب دیا ۔’’کیا کروں جے کر چھرا لے کر میری پشت پر کھڑے تھے اور سامنے سپرو میرے سینے پر پستول لگائے ہوئے تھے ۔اس دستخط کے دوسرے دن ۱۹۳۲ میں پونہ سے بمبئی آئے اور پونہ پیکٹ کی سخت مذمت کی اور بعد میں اس موضوع پر تین کتابیں لکھیں۔

Latest Indian news

Popular Stories