بنگلورو۔25/مئی۔(محمدامین نواز)۔وزیر صحت و میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر.کے. سدھاکر نے کہا کہ ریاست میں صحت کے شعبے کو مستحکم کرنے کے لئے 1,763 ڈاکٹروں اور جنرل پریکٹیشنرز کے تقررات کئے گئے ہیں۔ ان میں 715 ماہر ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔ 75 جنرل میڈیسن 57 سرجن، 142 اینستھیزولوجسٹ، 145 گائناکالوجسٹ، 40 ای این ٹی، 153 پیڈیاٹریشنز اور 17 ریڈیولاجسٹ کے تقررات عمل میں آئے ہیں۔ 1,048 اضافی جنرل میڈیسن ڈاکٹروں کی بھرتی کا عمل جاری ہے۔اس سے سرکاری اسپتالوں، پرائمری ہیلتھ سینٹرز اور کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز میں پہلے سے کام کرنے والے ڈاکٹروں کا بوجھ کم ہوگا۔ شمالی کرناٹک میں ڈاکٹروں کی کمی ہے۔ گدگ، بیلگاوی اور رائچور سمیت دیگر اضلاع کو ترجیح دی جائے گی۔وہ ریاست میں بلاکفک فنگس کی حالت کا جائزہ لینے کے لئے ماہرین سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔مرکزی حکومت نے ریاست کے لئے 1200 میٹرک ٹن آکسیجن مختص کی ہے۔ تمام کوویڈاسپتالوں سے شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کو کہا گیا ہے۔ اس سے باہر کے لوگوں کا دخول کم ہوگا اور سیاہ فنگس انفیکشن کو قابو کرنے میں مدد ملے گی۔ اس کی مدد سے میڈیکل عملہ بھی اپنے فرائض بخوبی نفاذ کر سکے گا۔یکم اپریل سے کنٹریکٹ میڈیکل افسران کو 10 ہزار روپے، نرسوں کو 8 ہزار روپے اور گروپ ڈی کے اہلکاروں کو 10 ہزار روپے کا رسک الاؤنس دیا گیا ہے۔آشا کارکنوں پر انہوں نے کہا کہ کارکنوں کو ہر ماہ کے پہلے ہفتے میں ادائیگی کی جاتی ہے۔ 17 اضلاع کے کارکنوں کو پہلے ہی ادائیگی مل چکی ہے اور باقی اضلاع کو دو دن میں ادائیگی مل جائے گی۔ریاست میں 555 بنیادی ایمبولینسیں اور 157 ایڈوانس ایمبولینسیں ہیں۔ مرکز نے 530 وینٹیلیٹر فراہم کیے ہیں جو ان ایمبولینسوں میں لگائے جائیں گے۔- اس وبا پر قابو پانے کے لئے تمام اضلاع میں ٹیلی میڈیسن سروس کو موثر انداز میں نافذ کیا جائے گا۔ مرکزی حکومت نے کرناٹک کو 1.05 کروڑ کوویشیلڈ ویکسین فراہم کی ہیں۔ ریاست نے 13.54 لاکھ کی خریداری کی۔ نیز 13.10 لاکھ کوواکسن خوراکیں خریدی گئی ہیں۔ اب تک کل 1.22 کروڑ افراد کوویکسین دئیے جا چکے ہیں۔ کوویڈ ڈیوٹی پر خواتین ملازمین پر حملہ قابل قبول نہیں ہے۔ صحت کے جنگجو اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر بے لوث خدمت انجام دے رہے ہیں۔ ان پر حملہ کرنے پر 5 سال تک کی سزا کا بندوبست ہے۔ حکومت اس جرم پر سنجیدگی سے غور کرے گی۔
صحت ملازمین پر حملہ کرنا قابلِ قبول نہیں ۔ شمالی کرناٹک میں ڈاکٹروں کی کمی ہوگی‘ 1763 ڈاکٹروں کے تقررات کا مکمل عمل
By y admin




