سال کا پہلا مکمل چاند گہن ہندستان میں آج شام دیکھا جاسکتا ہے۔
ارتھ سائنسز کی وزارت نے پیر کو کہاکہ ہندستان میں 26مئی کو چاند گرہن کا جزوی مرحلہ نظر آئے گا اور یہ چاند نظر آنے کے کے فوراً بعد ملک کے شمال مشرقی حصوں (سکم کو چھوڑکر)، مغربی بنگال کے کچھ حصوں، اوڈیشہ کے کچھ ساحلی حصوں او ر انڈومان نکور جزائر سے نظر آئے گا۔
یہ گرہن جنوبی امریکہ، شمالی امریکہ، ایشیا، آسٹریلیا، انٹارکٹیکا، بحرالکاہل اور بحر ہند خطے میں نظر آئے گا۔
کہا جا رہاہے چاند گہن کے اوقات کار کے اعتبار سے چاند گہن مختصر وقت کیلئے ہی سہی لیکن ہندستانی شہروں میں دیکھا جاسکتا ہے۔چاند گہن کے اوقات کار کے سلسلہ میں بتایا جا رہا ہے کہ 3بجکر 15 منٹ پر گہن کا آغاز ہوگا اور ہندستانی معیاری وقت کے مطابق6:23 شام کو چاند گہن اختتام کو پہنچے گا۔سال کے اس پہلے مکمل چاند گہن کے سلسلہ میں ماہرین علوم فلکیات کے مطابق شام 4:39سے4:58 تک مکمل چاند گہن رہے گا اور 4:58 سے گہن کا خاتمہ شروع ہوگا جو کہ 6:23 کو مکمل طور پر ختم ہوجائے گا۔ عہدیداروں کے مطابق چاند گہن ہندستان کے علاقوں پورٹ بلیرمیں شام 5:38 سے دیکھا جاسکے گا جو کہ 45 منٹ تک دیکھا جاسکتا ہے لیکن دیگر علاقوں پوری اور مالدا میں شام 6:21 بجے سے دیکھا جاسکے گا لیکن ان علاقوں میں صرف دو منٹ ہی دیکھا جاسکتا ہے ۔بتایاجاتا ہے کہ سال 2021 کے اس پہلے مکمل چاند گہن کو دنیا بھر کے علاوہ ہندستان میں بھی کافی اہمیت دی جا رہی ہے اور کہا جا رہاہے کہ سال 2021 کا اگلا اور آخری چاند گہن19 نومبر کو ہوگالیکن یہ مکمل چاند گہن نہیں ہوگابلکہ جزوی چاند گہن رہے گا۔




