دنیائے اردو ادب کا روشن ستارہ غروب ہوگیا ( پروفیسر خالد سعید صاحب کا انتقال پر ملال)

محمد امین نواز بیدر ( شاگر پروفیسر خالد سعید)

بیدر۔۔ 26 مئی-ابھی ابھی یہ افسوسناک خبر ملی ہے کہ اردو کے ممتاز ادیب ‘ شاعر و نقاد پروفیسر خالد سعید سابق صدر شعبہ اردو مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اپنے مالک حقیقی سے جا ملے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ پروفیسر خالد سعید صاحب کا آج شام حیدرآباد میں انتقال ہو گیا ان کے جسد خاکی کو آج رات گلبرگہ لایا جارہا ہے ان کی خواہش انہیں گلبرگہ میں تدفین کرنے کی تھی کل بعد نماز فجر مسجد عائشہ ٹیپو چوک رنگ روڈگلبرگہ پر نماز جنازہ کی ادائیگی متوقع ہے قبرستان پانی کی ٹانکی یداللہ کالونی گلبرگہ میں تدفین ہوگی – پروفیسر خالد سعید صاحب بیدر شہرکے کرناٹک کالج میں صدر شعبہ اردو خدمات انجام دیں تھیں ‘ بیدر میں اپنے تدریسی خدمات کے ساتھ ساتھ وہ طلباء کیلئے بین الکلیاتی پروگرام منعقد کرتے تھے تاکہ طلباء کی پوشیدہ صلاحیتیں اجاگر ہوں – ہر سال یہ سلسلہ چلتا رہا – جب وہ کرناٹک اردو اکیڈیمی کے رکن تھے انہوں نے اکیڈیمی کی جانب سے مدرسہ خوشنویسی شروع کیا 10 طلباء اس مدرسہ سے بہترین خطاط بن کر محترم خالد سعید صاحب کا نام روشن کردیا ان میں راقم الحروف بھی ایک ہے۔ اس مدرسہ کی خاص بات یہ رہی کہ حیدرآباد کے معروف خطاط محمد ضمیر الدین نظامی نے طلباء کو بنیادی مشق سے واقف کروایا اور وہ حیدرآباد چلے گئے – اس کے بعد محترم خالد سعید صاحب کے سامنے ایک چیلینج رہا کہ طلباء اپنی آگے کی مشق کیسے جاری رکھیں انہوں نے چیلینج قبول کیا اور وہ خود رات میں اعجاز رقم ( کتابت کی تربیت کی کتاب ) سے رات میں مشق کرتے اور دن میں مدرسہ میں طلباء کو مشق کراتے تھے – بیدر میں ایک طویل عرصہ تک خدمات انجام دے کر مانو میں اپنی تدریسی خدمات کے دوران بہت سارے اہم عہدوں پر بھی خدمات انجام دیں وہ شعبہ اردو،مانو، کے بانی صدر تھے اور شعبے کے مختلف تعلیمی پروگراموں کے لئےبہت اچھا نصاب دیا نیز ایم فل اور پی ایچ ڈی کی تحقیقات کو بہت اونچا معیار دیا۔ آج بیدر میں مانو کا جو سیٹلائٹ سنٹر کا قیام عمل میں آرہا ہے یہ بھی خالد سید صاحب کی دفتری کوشش کا نتیجہ ہے – وہ اچھے شاعر، محقق، ناقد، بہت معیاری استاد اور بہت مخلص انسان تھے مرحوم خالد سعید کا آبائی وطن سگر شریف تعلقہ شاہ پور ضلع یادگیر ہے وہ عبدالغنی صاحب کے دوسرے فرزند اور ممتاز ادیب و شاعر حمید الماس کے برادر زادے تھے وہ ڈاکٹر اسلم سعید سابق سرجن ڈسٹرکٹ جنرل ہاسپٹل گلبرگہ و جنرل فزیشین کے چھوٹے بھائی تھے ممتاز مزاح نگار محترمہ حلیمہ فردوس اور میمونہ بیگم موظف معلمہ شاہ پور مرحوم خالد سعید کی بہنیں ہوتی ہیں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے آمین

Latest Indian news

Popular Stories