بیدر۔27/مئی۔( محمد امین نواز )۔ پرائمری اور سیکنڈری ایجوکیشن کے وزیر ایس کے سریش کمار چیف منسٹر بی ایس یدی یورپا سے اپیل کی ہے کہ وہ نان گرانٹ نجی اسکولوں کے تعلیمی اور غیر تعلیمی عملے کے لئے امدادی پیکیج جاری کریں۔وزیر اور ایم ایل سی نے گریجویٹس اور اساتذہ حلقوں کی نمائندگی کرتے ہوئے غیر امداد یافتہ اسکولوں کے اساتذہ کے وفد کی قیادت کی اور چیف منسٹر سے ملاقات کی۔اس دوران وزیرتعلیم نے اساتذہ اور دیگر ملازمین کے معاشی مسائل سے چیف منسٹر کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا نے پیدا کردہ مالی بحران کی وجہ سے بہت سارے اساتذہ سبزیاں فروخت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ اساتذہ برادری کا احترام حکومت کا فرض ہے۔ معاشی ریلیف پیکیج سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔




