چکمگلور۔28/مئی۔(محمد امین نواز)۔چہارشنبہ کی شام شادی کے دوران لاک ڈاؤن پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے پر جب حکام نے ضلع چکمگلور کے ایک گاؤں پر چھاپہ مارا تو دولہا اپنی نئی دلہن کو چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ دلہن اور اس کے والد نے دولہا کی تلاش کے لئے تھانے میں درخواست دی ہے۔
مودیگیر تحصیل کریکاللہاہلی گاؤں کے رہائشی کملما کی بیٹی بھاگیہ کی شادی کوبیر کمار سے ہوئی تھی۔ لاک ڈاؤن کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی شرط پر دوڈی چیبلی گرام پنچایت سے شادی کی اجازت دی گئی تھی۔ لیکن شادی کے دوران قوانین کی خلاف ورزی کی گئی۔ شادی میں آنے والے لوگ ماسک نہیں پہنے تھے۔
جس میں تین سو سے زائد افراد نے شرکت کی۔ گاؤں کے لوگ بھی کنسرٹ میں جمع تھے۔ یہ اطلاع ملنے پر گرام پنچایت عہدیداروں نے چھاپہ مارا۔ افسران کے پہنچنے پر خوفزدہ ہوکر، کوبیر کمار دلہن کو چھوڑ کر بھاگ گیا۔ موڈی گیئر رورل پولیس مقدمہ درج کرکے دولہا کی تلاش کر رہی ہے۔




