شمالی کشمیر کے سوپور کے جنگلاتی علاقوں میں ، مقامی حکام سالڈ اور بائیو میڈیکل کچرے کو غیر قانونی طور پر پھینک رہے ہیں۔ یہ پچھلے دو مہینوں سے ہورہا ہے جسے ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔ جب کہ جنگلات حیاتیاتی تنوع سے مالا مال ہوتا ہے اور سردیوں میں متعدد تارکین وطن پرندوں کی میزبانی بھی کرتے ہیں۔ ڈمپنگ نہ صرف حیاتیاتی تنوع کو نقصان پہنچا رہی ہے بلکہ آس پاس رہنے والے مقامی لوگوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بہت سے لوگوں نے خرابیۓ صحت کی شکایت بھی کر رہے ہیں۔
ہمارے پاس ڈمپنگ سائٹ کی کمی تھی، ہمیں ایک منتخب کرنا تھا، لہذا ہم نے اسے وہاں پھینکنے کا فیصلہ کیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوپور، پرویز سجاد گینی نے کہا، "ہم نے مقامی احتجاج کے بنا پر تین جگہوں پر پھینکنا بند کردیا تھا۔” انہوں نے مزید کہا، "ہم اپنے گھروں میں تو پھینک نہیں سکتے، ہم اسے وہاں پھینکیں گے، اگر ہمیں عدالت یا دیگر ایجنسیوں کی جانب سے کوئی ہدایت ملے گی تو ہم اسے روکیں گے۔
دپٹی کمشنر (بارہمولہ) بھوپندر کمار کسی تبصرہ کے لئے دستیاب نہیں تھے۔



